مظفر نگر: گاؤں پھولت میں ویژن انٹرنیشنل اکیڈمی سے طالبعلم کو برخاست کرنے کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ یہ اکیڈمی کیرالہ کی ایک تنظیم مناپت فاؤنڈیشن چلارہی ہے۔ ساتھیڈی گاؤں کے ساکن طالب علم منور نے الزام لگایا تھا کہ ایک ہندو دوست اس سے ملنے آیا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے اسکول سے نکال دیا گیا۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر پنکج کمار اگروال نے ویژن انٹرنیشنل اکیڈمی کی انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی طالبعلم کی دوسری کمیونٹی کے نوجوانوں سے دوستی ہو تو ایسی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
مظفر نگر میں ہندو دوست سے دوستی کرنے پر مسلمان طالب علم کو برخاست کرنے کے معاملہ کی تحقیقات شروع
Published : May 30, 2024, 11:39 AM IST