فیروز آباد: بنگلہ دیش میں بدلتے حالات سے فیروز آباد کے تاجروں کی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر یہاں سے بڑی تعداد میں آرڈر موصول ہوتے ہیں جس کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ موصول ہونے والے آرڈرز بھی کینسل ہونے لگے ہیں۔ کئی تاجروں کی ادائیگیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ یہاں کے تاجر جب ادائیگیوں کی بات کرتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ صورتحال معمول پر ہے۔ فیروز آباد کے شیشے کے تاجر بنی متل کا کہنا ہے کہ ہم کولکتہ کے راستے بنگلہ دیش کو سامان برآمد کرتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں خراب حالات کی وجہ سے شیشے کے تاجروں میں ٹینشن میں اضافہ، آرڈر منسوخ، ادائیگیاں بھی زیر التواء
Published : Aug 9, 2024, 4:53 PM IST