نئی دہلی: دہلی کی وزیراعلیٰ بننے کے بعد آتشی نے پیر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ راشٹرپتی بھون میں ہونے والی یہ ملاقات ایک رسمی ملاقات بتائی جارہی ہے۔ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد، آتشی نے 21ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ سی ایم بننے کے بعد، آتشی نے صدر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ قائد حزب اختلاف وجیندر گپتا کی قیادت میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی صدر سے ملنے گئے تھے اور دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی
Published : Sep 30, 2024, 3:43 PM IST