Budget 2024 Live: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کر رہی ہیں - مرکزی بجٹ 25 2024
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Feb 1, 2024, 11:13 AM IST
|Updated : Feb 1, 2024, 12:00 PM IST
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ عبوری بجٹ 2024 پیش کر رہی ہیں۔ یہاں آپ ایوان کی کارروائی کو راست دیکھ سکتے ہیں۔ رواں سال اپریل اور جون کے درمیان ہونے والے عام انتخابات سے قبل یہ آخری بجٹ ہوگا۔ عوام کو آنے والے بجٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ لیکن سیتا رمن نے کہا ہے کہ مرکزی بجٹ میں اس طرح کا کوئی بڑا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ یہ بجٹ پیپر لیس ہوگا۔ یہ بجٹ پیپر لیس ہوگا۔ گذشتہ 24 جنوری کو نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں عبوری یونین بجٹ 2024 کی تیاری کے عمل کے آخری مرحلے پر منعقد ہونے والی روایتی حلوہ کی تقریب مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی۔ بجٹ کی تیاری کے "لاک ان" کے عمل کے شروع ہونے سے پہلے ہر سال ایک روایتی حلوہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔