رمضان میں زکوٰۃ کی اہمیت - Zakat In Ramadan - ZAKAT IN RAMADAN

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 10:23 PM IST

حیدرآباد: نماز کے بعد جس عبادت کا ذکر کیا گیا ہے وہ زکوٰۃ ہے۔ زکوٰۃ اسلام کا تیسرا رُکن اور مالی عبادت ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے خصوصی پروگرام رونقِ رمضان میں سرینگر کے مفتی اعجاز الحسن بانڈے قاسمی صاحب نے زکوٰۃ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مفتی اعجاز الحسن بانڈے نے بتایا کہ ہر وہ مومن جو صاحب نصاب ہو یعنی 613 گرام چاندی یا ساڑھے ستیاسی (87.5) گرام سونے کا مالک ہو تو اس پر پورا ایک سال گزر جانے پر ڈھائی فیصد (2.5%) زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہوتا ہے۔

مفتی صاحب نے بتایا کہ  عبادات کے دو طریقے بہت معروف ہیں ایک وہ جس میں ہم جسمانی طور پر عبادت کرتے ہیں اور دوسری وہ جس میں ہمارا مال استعمال ہوتا ہے اسے ہم عبادتِ مالیہ کہتے ہیں۔ جیسے زکوٰۃ۔ یہ ایسی عبادات ہیں جس سے بندہ اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے۔ ہم ان عبادات کے ذریعہ اللہ کا قرب حاصل کرکے جنّت کے حقدار بن سکتے ہیں۔

زکوٰۃ نکالنے کے لیے ویسے تو وقت مقرر نہیں ہے عام طور سے لوگوں نے رمضان کا وقت مقرر کیا ہوا ہے۔ اللہ تعالی نے کہا ہے کہ تم اگر ڈھائی فیصد زکوٰۃ نکالو گے تو باقی مال تمہارا پاکیزہ ہو جائے گا۔ زکوٰۃ کے معنی ہی پاکیزگی کے ہیں۔ جس مال کی زکوٰۃ نکال دی جاتی ہے وہ مال اسلام کی نظر میں پاک مانا جاتا ہے۔ صدقۂ فطر فوری طور پر ادا کرنے والا صدقہ ہے اور زکوٰۃ وہ صدقہ ہے جو سال میں ایک مرتبہ ادا کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.