Live: بجٹ اجلاس 2024 لائیو، پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی - Live Budget Session of Parliament - LIVE BUDGET SESSION OF PARLIAMENT
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Jul 22, 2024, 11:54 AM IST
|Updated : Jul 22, 2024, 1:26 PM IST
نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ اجلاس 12 اگست کو ختم ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کل بتاریخ 23 جولائی کو عام بجٹ پیش کریں گی۔ آج بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے پیپر لیکن اور نیٹ معاملے پر زبردست احتجاج شروع کر دیا۔ حالیہ انتخابات کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ان کا حوصلہ کافی بلند نظر آ رہا ہے۔ اس اجلاس میں مرکزی حکومت نے چھ بلوں کو پاس کرانے کی کوشش کرے گی جن میں فنانس بل کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بل، بوائلرز بل، بھارتی وایویان بل، کافی پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل اور ربر پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل شامل ہیں۔
Last Updated : Jul 22, 2024, 1:26 PM IST