بہن جی کی پارٹی کو تنہا الیکشن لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: افضال انصاری - افضال انصاری

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 8:43 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 میں ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضل انصاری نے کہا کہ بہن مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کو لوک سبھا انتخابات اکیلے لڑنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔ اس سے انھیں ہی نقصان پہنچے گا اور ان کی پارٹی یوپی میں ختم ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو پارٹی چار مرتبہ ریاست میں سرکار بنا چکی ہو وہ 403 اسمبلی کی نشسستوں میں صرف ایک سیٹ جیت سکے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے اس پارٹی نے بی جے پی کے دباو میں کتنے غلط فیصلے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ افضال انصاری غازی پور سے ہی پہلے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.