عالمی یوم یوگا: وزیراعظم نریندر مودی سرینگر سے راست Live Telecast - World Yoga Day - WORLD YOGA DAY

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 8:02 AM IST

Updated : Jun 21, 2024, 8:48 AM IST

سری نگر: آج عالمی یوگا ڈے ہے۔ ملک میں یوگا ڈے کی مرکزی تقریب وزیراعظم مودی کی سربراہی میں منعقد کی گئی ہے۔ یہ تقریب جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر میں منعقد کی گئی ہے۔ اس تقریب میں تقریباً سات ہزار لوگ پی ایم مودی کی قیادت میں پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تقریب سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے منعقد کی گئی ہے۔ عالمی یوگا ڈے کی مرکزی تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔یوگا ڈے کی مرکزی تقریب سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد کی گئی ہے۔آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے جانکاری دی ہے کہ، وزیراعظم مودی نے ہر گاؤں کے سربراہ کو خط لکھ کر دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر عالمی یوگا ڈے میں شمولیت اور یوگا کے فروغ پر زور دیا ہے۔
Last Updated : Jun 21, 2024, 8:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.