گلمرگ کھیلو انڈیا گیمز 2024 کی اختتامی تقریب لائیو - ایل جی منوج سنہا
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Feb 25, 2024, 1:48 PM IST
|Updated : Feb 25, 2024, 2:06 PM IST
گلمرگ: جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے چوتھے ایڈیشن کھیلو انڈیا گیمز 2024 کا آج اختتام ہو رہا ہے۔ اختتامی تقریب کو آپ یہاں لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ پانچ روز قبل 21 فروری کو اس سرمائی کھیل کا ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ افتتاح ہوا تھا۔ کشمیر کے جنت نشاں سیاحتی مقام گلمرگ میں ان پانچ دنوں کے دوران مختلف سرمائی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی کے مقابلوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ گلمرگ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے دوران ایتھلیٹس بھی پُرجوش نظر آئے اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران تمام ایتھلیٹس کھیل کے ساتھ گلمرگ کے دلفریب اور ناقابل یقین نظاروں اور کشمیر کی مشہور ضیافتوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
Last Updated : Feb 25, 2024, 2:06 PM IST