وزیر خزانہ آتشی سے دہلی بجٹ پر خصوصی گفتگو - دہلی بجٹ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 9:26 PM IST

نئی دہلی: دہلی کا بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں وزیر خزانہ آتشی نے کہا کہ یہ بجٹ صرف سال 2024-25 کا نہیں ہے۔  کیجریوال حکومت نے گزشتہ دنوں میں جو کام کیا ہے اور جو بھی فیصلے کیے گئے ہیں اس سے عام لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔ یہ آنے والے سالوں میں مزید بہتر ہوگا، اس لیے حکومت نے رام راجیہ تھیم پر اس کو بجٹ کو پیش کیا ہے۔کیجریوال حکومت نے دہلی میں رام راجیہ کو حقیقت میں لانے کی کوشش کی ہے۔ یوم خواتین پر دہلی کی خواتین کو مکھیامنتری مہیلا سمان یوجنا، انتخابی تحفہ نہیں بلکہ کیجریوال حکومت ہمیشہ خواتین کے لیے بہتر کام کرتی رہی ہے، یہ اسکیم اسی سلسلے کی ایک اور کوشش ہے۔ مکھیامنتری مہیلا سمان یوجنا کے تحت 18 سال سے زیادہ عمر کی خاتون کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.