جھیل وولر میں 4 سے 5 لاکھ مہمان پرندے آچکے ہیں - وولر کنزرویشن اتھارٹی

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 6:02 PM IST

وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے باعث گرچہ یہاں غیر مقامی سیاح مایوس نظر آرہے ہیں تاہم یہاں کی مشہور آبگاہوں کے خاموش اور پر سکون پانی پر ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے موجود بود و باش کر رہے ہیں۔بارہمولہ اور بانڈی پور اضلاع پر پھیلے مشہور جھیل وولر میں رواں موسم سرما کے دوران فی الوقت 4 سے 5 لاکھ مہاجر پرندے آ چکے ہیں اور ان مہمان پرندوں میں 7 نئی نسلیں بھی شامل ہیں۔

وولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے کوارڈینیٹر عرفان رسول نے  اس حوالے سے بتایا کہ اس وقت جھیل، نقل مکانی کرنے والے پرندوں سے بھری ہوئی ہے اور آئے روز مختلف ممالک اور پڑوسی آبگاہوں سے مہاجر پرندوں کے جھنڈ یہاں آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کی وجہ سے پڑوسی آبگاہوں جیسے ہائیگام، ہوکرسر، اور شالہ بگ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے سے مہمان پرندے یہاں آئے ہیں، جس کے بعد جھیل کے گردو نواح  سخت چوکسی بڑھائی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.