ETV Bharat / technology

ٹیلیگرام کے سی ای او پاول ڈوروف کو ضمانت مل گئی، فرانس چھوڑنے پر پابندی - Telegram CEO Pavel Durov Gets Bail

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 1:40 PM IST

فرانسیسی حکام نے بدھ کے روز ٹیلیگرام کے سی ای او پاول ڈوروف کو ان کی میسجنگ ایپ پر مبینہ مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت دینے کے لیے ابتدائی الزامات کی مزید تفتیش تک فرانس چھوڑنے سے روک دیا۔ ان کی پچاس لاکھ یورو کی ضمانت پر مشروط رہائی عمل میں آئی۔

ٹیلیگرام کے سی ای او پاول ڈوروف کو ضمانت مل گئی، فرانس چھوڑنے پر پابندی
ٹیلیگرام کے سی ای او پاول ڈوروف کو ضمانت مل گئی، فرانس چھوڑنے پر پابندی (ETV Bharat)

پیرس: فرانس نے بدھ کے روز ٹیلیگرام کے بانی اور چیف پاول ڈوروف پر میسجنگ ایپ سے متعلق خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا اور ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی جبکہ ارب پتی کو چار دن کی گرفتاری کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا۔ 39 سالہ دوروف پر پیرس میں تفتیشی مجسٹریٹس کے ساتھ ہونے والی سماعت کے بعد مقبول میسجنگ ایپ پر انتہا پسندانہ اور غیر قانونی مواد کو روکنے میں ناکامی کے متعدد الزامات پر فرد جرم عائد کیا گیا۔

روسی نژاد ڈوروف کو ہفتے کے روز پیرس کے بورجٹ ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پیرس کے پراسیکیوٹر لارے بیکواؤ نے ایک بیان میں کہاکہ ڈوروف کو 50 لاکھ یورو کی ضمانت پر مشروط رہائی دی گئی اور اس شرط پر کہ وہ ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کریں اور ساتھ ہی فرانس میں رہیں۔ ڈوروف پر حکام کی جانب سے طلب کئے گئے دستاویزات کو شیئر کرنے سے انکار، چائلڈ پورنوگرافی میں نابالغوں کی تصاویر کے ایک منظم گروپ میں پھیلانے، منشیات کی اسمگلنگ، دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر کرتے ہیں ویڈیو کال، تو یہ نیا فیچر بدل دے گا پورا تجربہ، جانیے کیسے - AR Video Call Effect On WhatsApp

ان کے وکیل ڈیویڈ اولیور کامنسکی نے کہا کہ یہ تجویز کرنا مضحکہ خیز ہے کہ ایپ پر کیے گئے کسی بھی جرم کےلئے ڈوروف کو ذمہ دار قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلیگرام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق یورپی قوانین کی ہر طرح سے تعمیل کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو پاؤل ڈوروف کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاؤل کے خلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ٹیلی گرام کے بانی پاؤل ڈوروف کو 12 الزامات کے تحت 24 اگست کو پیرس کے ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.