لکھنؤ: شیخ العالم صابریہ چشتیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ابرار نگر کے زیر اہتمام چلنے والے انگلش میڈیم ادارہ ایس ایس سی اکیڈمی میں سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سرپرستی شاہ محمد علی عارف عرف صبو میاں سجادہ نشین خانقاہ حضور شیخ العالم ردولی نے کیا۔ اس موقع پر طلبہ وطالبات نے ویسٹ مینیجمنٹ، آرٹیفیشیل انٹلیجنس، سولر پلانٹ، منگلیان اسرو، واٹرپیوریفکیشن، سولر پاور پر سائنسی پروجیکٹس اور ماڈلز پیش کیا۔ جسے ناظرین نے بہت سراہا۔
شاہ انوار احمد فاروقی ردولوی نے کہا کہ طلبہ وطالبات کے ذریعہ بنائے گئے پروجیکٹس اور ماڈلز نے بہت متأثر کیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی ہر دور میں ایک اہم موضوع رہا ہے طلبہ کی اس سے واقفیت اس لیے بھی ضروری ہے کہ آنے والا وقت سائنسی دور کا نقطۂ عروج ہوگا۔ ماہر تعلیم ایم ایس فریدی نے کہا کہ طلبہ میں ایکٹیویٹیز کے تعلق سے تجسس ہوتا ہے۔ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے انھیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔
اس موقع پر ناظم ادارہ محبوب عالم صدیقی شاہ، انوار فاروقی، فیضان فرنگی محلی، دلیپ کمار ورما، ڈاکٹر سکندر سلیم، نیتا، ڈاکٹر شہاب الدین، شعیب بھائی اور راجیش ورما وغیرہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام پیش کیا۔ پرنسپل سیدہ فرقانہ اور سبھی ٹیچرز وطلبہ کو داد وتحسین سے نوازا گیا۔ پروگرام میں راکیش منی پانڈے، حاجی شمشاد، معین خان، انجینئر جلیل احمد، حاجی قمر عالم، قاری شمس تبریز قادری، پرنسپل مدرسہ قاری محمد صدیق قادری، مولانا محمد نسیم قادری، قاری محمد اقبال، مولانا محمد سہیل اشرفی، مولانا محمد اجمل صابری، مولوی یونس، ماجدہ میم، مہ جبین، حرا فائزہ اور عبداللہ سر وغیرہ موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: