ETV Bharat / technology

وزیراعظم نے گگنیان مشن کا جائزہ لیا اور چار نامزد خلابازوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا - گگنیان مشن

Gaganyaan Mission وزیر اعظم نریندر مودی نے گگنیان مشن کے لیے نامزد چار پائلٹوں کو 'خلائی ونگ' سونپ دیے ہیں۔ خلابازوں کی ٹیم میں تین گروپ کپتان پرشانت بالاکرشنن نائر، اجیت کرشنن، اور انگد پرتاپ جبکہ ایک ونگ کمانڈر شوبانشو شکلا ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 8:04 PM IST

وزیراعظم نے گگنیان مشن کا جائزہ لیا اور چار نامزد خلابازوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا

ترواننت پورم: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے انسانی خلائی پرواز پروگرام گگنیان مشن کی پیشرفت کا منگل کو جائزہ لیا اور چار نامزد خلابازوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔ مودی نے کیرالہ کے وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کا دورہ کیا اور تقریباً 1800 کروڑ روپے کے خلائی بنیادی ڈھانچے کے تین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے نامزد چار خلابازوں کو ’خلائی ونگ‘ عطا کیے۔ ان میں گروپ کیپٹن پرشانتھ بالاکرشنن نائر، گروپ کیپٹن اجیت کرشنن، گروپ کیپٹن انگد پرتاپ اور وِنگ کمانڈر شوبھانشو شکلا شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ملک کے ترقی کے سفر کے اپنے خاص لمحات ہوتے ہیں، جو نہ صرف موجودہ، بلکہ آنے والی نسلوں کو متعین کرتے ہیں۔ آج بھارت کے لیے ایک ایسا موقع ہے، جب موجودہ نسل زمین، ہوا ، پانی اور خلاء میں ملک کی تاریخی حصولیابیوں پر فخر کر سکتی ہے۔ بھارت عالمی نظام میں اپنی جگہ کو مسلسل بڑھا رہا ہے اور اس کی جھلک ملک کے خلائی پروگرام میں دیکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج شیو شکتی پوائنٹ پوری دنیا کو بھارتی صلاحیتوں سے متعارف کرا رہا ہے۔ انہوں نے گگنیان کے چار مسافروں کے تعارف کو ایک تاریخی موقع قرار دیا اور کہا یہ صرف چار نام یا افراد نہیں ہیں، بلکہ وہ 140 کروڑ بھارتیوں کی اُمنگوں کو خلاء میں لے جانے والی چار’شکتیاں‘ ہیں۔

40 سال بعد کوئی بھارتی خلا میں جا رہا ہے۔ تاہم، اب وقت الٹی گنتی کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی ہمارا ہے۔ انہوں نے نامزد خلابازوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نام بھارت کی کامیابی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور وہ آج کے بھارت کے اعتماد، ہمت، بہادری اور نظم و ضبط کی علامت ہیں۔

انہوں نے تربیت کے تئیں ان کے لگن اور جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھارت کی امرت نسل کے نمائندے ہیں جو کبھی ہمت نہیں ہارتے اور تمام مشکلات کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ گگنیان مشن کے لیے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تربیتی ماڈیول کے حصے کے طور پر یوگا کے کردار کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا’’ملک کی نیک تمنائیں اور آشیرواد آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘ انہوں نے نامزد خلابازوں اور ان کے خاندانوں سے تعاون کی اپیل کی تاکہ وہ بغیر پریشان ہوئے اپنے تربیت کو جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گگنیان کے بیشتر آلات کو زیادہ تر بھارت میں ہی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بھارت کے دنیا کی چوٹی کی تین معیشتوں میں سے ایک معیشت بننے کے ساتھ ہی گگنیان کی تیاری کے خوشگوار اتفاق کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو پروجیکٹ آج وقف کئے گئے ہیں، وہ نئی ملازمتوں کا باعث بنیں گے اور بھارت کی شبیہ کو بہتر کریں گے۔ بھارت کے خلائی پروگرام میں ناری شکتی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے وہ چندریان ہو یا گگنیان، خواتین سائنسدانوں کے بغیر ایسے کسی پروجیکٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ اِسرو میں500 سے زیادہ خواتین قیادت کے عہدوں پر ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.