ETV Bharat / state

میں کانگریس پارٹی میں رہوں گا یا نہیں یہ فیصلہ عوام کرے گی، ذیشان صدیقی - ذیشان صدیقی

ذیشان صدیقی نے کہا کہ میرے والد نے کانگریس پارٹی چھوڑی ہے، میں نے نہیں اور یہ فیصلہ کہ میں پارٹی میں رہوں گا یا نہیں، میں اپنے حمایتی اور اپنے ووٹرز پر چھوڑتا ہوں، میں ان کی مرضی کے حساب سے فیصلے طے کرتا ہوں۔

میں کانگریس پارٹی میں رہوں گا یا نہیں یہ فیصلہ عوام کرے گی، ذیشان صدیقی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:56 PM IST

میں کانگریس پارٹی میں رہوں گا یا نہیں یہ فیصلہ عوام کرے گی، ذیشان صدیقی

ممبئی: پوتر پورٹل پر اردو میڈیم اسکولوں میں سیمی انگلش میڈیم کے اساتذہ کی تقرری کی جارہی ہے، جس کو لیکر رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اُن کے پاس ایک وفد آیا تھا وہ جلد ہی اس بارے میں حکومت سے بات کریں گے۔

کانگریس میں رہیں گے یا کسی دوسری پارٹی میں جائیں گے، اس سوال پر ذیشان صدیقی نے کہا کہ میرے والد نے کانگریس پارٹی چھوڑی ہے، میں نے نہیں اور یہ فیصلہ میں اپنے حمایتی اور اپنے ووٹرز پر چھوڑتا ہوں، میں ان کی مرضی کے حساب سے فیصلے طے کرتا ہوں۔ اس لیے مجھے کانگریس میں رہنا ہے یا چھوڑنا ہے یہ فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔

وہیں ذیشان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ الیکشن میں وہ کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اور اُس کے بعد وہ کانگریس چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہو جائیں گے، اس سوال پر اُنہوں نے کہا کہ باہر میری مرضی کے بارے میں لوگ کیسے جان سکتے ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے، میرے بارے میں کانگریس پارٹی جو فیصلہ کریگی میں اس پر عمل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: امین پٹیل اور ذیشان صدیقی کیا انتحابات تک ہی پارٹی کے وفادار رہیں گے؟

قابل ذکر ہو کہ کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل اور ذیشان صدیقی کو لیکر سیاسی گلیاروں میں یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ یہ اپنی سیٹ بچانے کے چکر میں کانگریس پارٹی سے ہی انتخابات میں حصہ لیں گے، اُس کے بعد پارٹی چھوڑ دینگے۔ حالانکہ کانگریس مہاراشٹر کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ کسے ٹکٹ دینی ہے اور کسے نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.