ETV Bharat / state

عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن قدسیہ نذیر کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری - Qudsia Nazeer Visit Ajmer Sharif - QUDSIA NAZEER VISIT AJMER SHARIF

Qudsia Nazeer Visits Ajmer Sharif dargah: خواتین کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن آئرن لیڈی قدسیہ نذیر درگاہ اجمیر شریف پہنچیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور اپنے اسپورٹس کرئیرمیں کامیابی کی دعا کی۔

عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن قدسیہ نذیر کی درگاہ اجمیر شریف پہنچی
عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن قدسیہ نذیر کی درگاہ اجمیر شریف پہنچی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 2:21 PM IST

عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن آئرن لیڈی قدسیہ نذیر درگاہ اجمیر شریف پہنچی (etv bharat)

اجمیر: 300 کلو وزن اٹھا کر ویٹ لفٹنگ میں عالمی ریکارڈ بنانے والی قدسیہ نذیر درگاہ اجمیر شریف پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عقیدت کی چادر اور پھول چڑھائے۔ درگاہ کے خادم سید اصغر علی ہاشمی نے ان سب کو درگاہ زیارت کرائی اور تبرک پیش کیا۔

ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی قدسیہ نذیر کو بھی ویٹ لفٹنگ میں ان کی شاندار شرکت اور قابل ذکر کردار کے لیے آئرن لیڈی آف انڈیا ایوارڈ 2023 ملا۔ اسی طرح وہ جنوبی کوریا گیمز چیمپئن شپ 2023 میں تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی بھی رہی ہیں۔ قدسیہ نذیر ایک مسلمان خاتون ہیں۔ان کے شوہر ان کے کوچ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کی اور ستمبر 2022 میں ان کا نام میجک بک آف ریکارڈز میں بھی درج کرایا گیا۔

قدسیہ نذیر نے بتایا کہ انہیں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ ایسے میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں اپنے شوہر اور بہن عرشی کے ساتھ اجمیر حاضری دینے اور اپنی زندگی میں کامیابی کی دعائیں لینے کے لیے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر: حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی چوکھٹ پر اداکارہ عرشی خان پہنچیں

قدسیہ 17 جون کو آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے میں حصہ لینے جارہی ہیں اور 19 جون کو ہندوستان کی جانب سے شرکت کریں گی۔ اجمیر پہنچ کر انہوں نے کمیونٹی کی خواتین کو پیغام دیا کہ وہ اللہ کی عبادت کرکے برادری اور ملک دونوں کی شان میں اضافہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.