گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں ڈیجیٹل اریسٹ کرکے لوگوں سے لاکھوں اور کروڑوں روپے اینٹھے جارہے ہیں۔ یہ گینگ مسلسل لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس بار گینگ نے ایک 73 سالہ بزرگ خاتون ڈاکٹر کو ڈیجیٹل طور پر گرفتار کیا اور پارسل میں منشیات کا خوف دکھا کر تقریباً 1.30 کروڑ روپے اینٹھ بھی لئے ۔ ملزمان نے خاتون سے تقریباً 9 مرتبہ رقم ٹرانسفر کرائی۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے سائبر کرائم تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
متاثرہ شوچی اگروال (73) ساکن سیکٹر-49 نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ 13 جون کو ان کے موبائل پر ایک کال آئی۔ کال کرنے والے نے کہا کہ وہ FedEx کی اندھیری برانچ سے بات کر رہا ہے اور بتایا کہ شوچی کے نام پر بھیجے گئے پارسل میں ایل سی ڈی ادویات، ایکسپائرڈ پاسپورٹ اور پانچ کلو کپڑے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔جنہں ضبط کر لیا گیا ہے ۔ ملزم نے اسے ممبئی آنے یا محکمہ نارکوٹکس کے افسران سے آن لائن بات کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد انہیں اسکائپ کال پر جوڑا گیا اور مبینہ اہلکاروں سے بات کرائی گئی۔
جیل جانے کا خوف دکھا کر پیسے بٹورے۔
متاثرہ کو بتایا گیا کہ اس کے آدھار کارڈ پر چھ اکاؤنٹس چل رہے ہیں، جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جا رہی تھی۔ جیل جانے کے خوف سے خاتون نے دھوکہ بازوں کے بتائے گئے اکاؤنٹس میں 1.30 کروڑ روپے منتقل کر دیے۔ اکاؤنٹ خالی ہونے تک رقم منتقل کی جاتی رہی۔ بعد میں جب خاتون نے اپنی رقم واپس مانگی تو دھوکہ بازوں نے اس سے رابطہ منقطع کر دیا۔
ابتدائی طور پر ملزمان نے خاتون کو تقریباً دس گھنٹے تک ڈیجیٹل تحویل میں رکھا۔ جعلسازوں نے خاتون سے کہا کہ چونکہ وہ بوڑھی ہو چکی ہیں، اس لیے انہیں سوتے وقت اسکائپ کالز سے آؤٹ ہونے کی اجازت ہوگی۔ تاہم اگر اس دوران خاتون نے سمارٹ بننے کی کوشش کی تو اسے جیل جانا پڑے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ڈیجیٹل گرفتاری کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ایسے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ 25 مئی کو ایک نوجوان کو 25 گھنٹے تک ڈیجیٹل حراست میں رکھا گیا اور 35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئ۔ 10 جون کو ایک انجینئر کو تین گھنٹے تک ڈیجیٹل حراست میں رکھا گیا اور 9.95 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی ۔ 12 جون کو ایک انجینئر کو 48 گھنٹے تک ڈیجیٹل حراست میں رکھا گیا اور 20 لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا۔ 19 جون کو ایک تاجر کو ڈیجیٹل گرفتار کر کے 5 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا گیا۔
ڈیجیٹل گرفتاری کیا ہے؟
ڈیجیٹل گرفتاری بلیک میلنگ کا ایک جدید طریقہ ہے۔ ڈیجیٹل گرفتاری اسکام کا شکار وہ لوگ ہیں جو زیادہ پڑھے لکھے اور ہوشیار ہیں۔ ڈیجیٹل گرفتاری کا سیدھا مطلب ہے کہ کوئی آپ کو آن لائن دھمکی دے رہا ہے اور ویڈیو کالنگ کے ذریعے آپ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈیجیٹل گرفتاری کے دوران، سائبر ٹھگ لوگوں کو دھمکانے اور انہیں اپنا شکار بنانے کے لیے جعلی پولیس افسران کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
اگر اپ کو بھی ایسی دھمکی امیز کال وصول ہوتی ہے اگر اپ کو منی لانڈی یا ایسی کسی غیر قانون سرگرمی میں ملوث ہونے کی بات کہی جاتی ہے تو اپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر اپ کو ایسی کال موصول ہوں فورا پولیس سے شکایت کریں کوئی میسج یا میل ائے تو ثبوت کے طور پر پولیس کو دیں اگر کسی کی کال آتی اور وہ دھمکی دیتا ہے تو اس کی اسکرین ریکارڈنگ کے ذریعے کال ریکارڈ کریں اور اس کی شکایت پولیس سے کریں کسی بھی قیمت پر خوفزدہ نہ ہو اور پیسے بالکل بھی ٹرانسفر نہ کریں۔