ETV Bharat / state

پولنگ بوتھ پر لکھنو کے وٹرز نے کیا کہا، کیا راج ناتھ کی سیٹ پھنس سکتی ہے؟ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

پانچویں مرحلے میں اتر پردیش کے کل 14 پارلیمانی نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ لکھنو کے پولنگ بوتھ پر پہنچے وٹرز سے بات چیت کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے خاتون وٹر شاہین فاطمہ نے کہا کہ اس بار ہم نے مہنگائی بے روزگاری امن و شانتی گنگا جمنی تہذیب کے بقا کے لیے ووٹ ڈالا ہے۔

پولنگ بوتھ پر لکھنو کے وٹرز نے کیا کہا، کیا راج ناتھ کی سیٹ پھنس سکتی ہے؟
پولنگ بوتھ پر لکھنو کے وٹرز نے کیا کہا، کیا راج ناتھ کی سیٹ پھنس سکتی ہے؟ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 8:34 PM IST

پولنگ بوتھ پر لکھنو کے وٹرز نے کیا کہا، کیا راج ناتھ کی سیٹ پھنس سکتی ہے؟ (etv bharat)

لکھنو: ریاست اتر پردیش کے لکھنو کے چوک علاقے میں واقع اکسفورڈ اسکول کے پولنگ بوتھ پر پہنچی خاتون شاذیہ عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لکھنو کی ترقی، ملازمت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بچے بے حد محنت کرتے ہیں۔ اچھے نمبرات سے پاس بھی ہو رہے ہیں لیکن انہیں ملازمت نہیں مل رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ملازمت دیں تاکہ ملک کا نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔

وہیں ووٹ ڈالنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہم نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے اور شہر کے تمام لوگوں سے اپیل کر رہا ہوں کہ سبھی لوگ اپنے گھروں سے نکلیں اور پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالیں یہ جمہوریت کا جشن ہے اور اس جشن میں سبھی کی شمولیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ووٹنگ فیصد میں کمی آ رہی ہے اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ شدت کی گرمی پڑ رہی ہے اور اس گرمی میں لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنا ووٹ ڈالا ہے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو اور شہر کے مسائل حل ہوں۔

وہیں قاضی شہر مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا کہ ہم نے اپنا ووٹ ڈالا ہے ، اور ظاہر ہے کہ پارلیمان نشست سے ایک نمائندہ ہوتا ہے جو نمائندہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کے وہ شہر کے لوگوں کے مسائل پر بات چیت کرتا ہے تو ہم اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو ہمارے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے میں نے ووٹ کاسٹ کیا: مولانا سجاد نعمانی - Lok Sabha Election 2024

وہیں لکھنو کے حسین اباد علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب کہتے ہیں کہ موجودہ دور میں غریب کمزور بھوکا مر رہا ہے، لیکن امیر لوگ امیر ہوتے جا رہے ہیں لکھنؤ کا سب سے پرانا اور قدیم کاروبار زردوزی کا کاروبار ہے یہ کاروبار اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہا ہے اس کے کاریگر تقریبا اٹھ گھنٹہ کام کرنے کے بعد 2 سو یا 300 روپے کما پاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ووٹ ڈالا ہے تاکہ شہر اور لوگوں کے حالات درست ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.