ETV Bharat / state

اگر اسد اویسی کی بات مسلمان سنتے تو 2019 لوک سبھا انتخابات میں پرکاش امبیڈکر کو شکست نہیں ہوتی - Vanchit Candidate Afsar Khan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 3:52 PM IST

Afsar Khan about Support Of Akola Seat: مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے آكولہ پارلیمانی سیٹ کے لیے ونچت بہوجن آگھاڑی کے امیدوار پرکاش امبیڈکر کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، اور آكولہ کے مجلسی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ پرکاش امبیڈکر کے لیے انتخابات میں مدد کریں۔ اس پر اورنگ آباد ونچت بہوجن آگھاڑی کے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار افسر خان نے کہا ہے کہ اسد الدین اویسی اور امتیاز جلیل صرف باتیں کرتے ہیں۔ ان کی باتوں کو مسلمان نہیں سنتے ہیں۔ اگر ان کی باتوں پر عمل کرتے تھے تو 2019 میں پرکاش امبیڈکر جیت جاتے تھے۔ ایم آئی ایم صرف دوسری سیاسی پارٹیوں کو گرانے کا کام کرتی ہے۔ ساتھ ہی افسر خان نے کہا ہے کہ اسد الدین اویسی پرکاش امبیڈکر کو بڑا بھائی کہتے ہیں، لیکن بڑے بھائی کا حق اسد الدین اویسی نے مار لیا ہے۔

What Aurangabad Vanchit candidate Afsar Khan said about support for Akola parliamentary seat

آكولہ پارلیمانی سیٹ کی حمایت پر اورنگ آباد ونچت اُمیدوار افسر خان نے کیا کہا

اورنگ آباد: اسد الدین اویسی نے آكولہ پارلیمانی سیٹ ونچت بہوجن آگھاڑی کے امیدوار پرکاش امبیڈکر کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مہاراشٹر کے سیاست میں ہلچل سی ہو گئی ہے، ساتھ ہی اسد الدین اویسی نے اپنے اسٹیج سے کہا تھا کہ ہم پرکاش امبیڈکر کو آكولہ میں مدد کریں گے، تو ہمیں ایسی امید ہے کہ اورنگ آباد سے بھی ونچت کی جانب سے ہمیں مدد ملیں گی، کچھ دن پہلے اورنگ آباد شہر میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے امیدوار کا تبدیل ہونے والا ایک لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا تھا جس میں کہا گیا کہ ونچت بہوجن آگھاڑی کے نئے امیدوار ہرش وردھن جادو کو امیدواری دی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں ایک طرح سے سیاسی ماحول بدل گیا تھا، لیکن ونچت بہوجن آگھاڑی ترجمان نے کہا کہ پرکاش امبیڈکر نے کسی بھی اُمیدوار کے نام کی تبدیلی نہیں کی ہے، اور افسر خان ہی اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ کے امیدوار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ونجت بہوجن اگھاڑی نے اورنگ آباد کے لیے افسر خان کو امیدوار بنایا - Lok Sabha Election 2024

ونچت بہوجن آگھاڑی کے اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ کے امیدوار افسر خان نے کہا ہے کہ کئی سارے ان کے مخالفین سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ افسر خان نے کہا ہے کہ ایم آئی ایم کو 2019 پارلیمانی انتخابات میں ونچت بہوجن آگھاڑی نے مدد کی تھی، اب وقت آگیا ہے کہ ایم آئی ایم نے 2024 انتخابات میں اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے ونچت بہوجن آگھاڑی کے امیدوار افسر خان کی حمایت کرنی چاہیے، اور ونچت کو انتخابات میں جتانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

افسر خان نے اسد اویسی پر نُکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے وقت اسد الدین اویسی کا آکولہ میں عوامی اجلاس ہوا تھا، جس میں بہت کم لوگ موجود تھے، اور اگر اسد اویسی کی بات مسلمان سنتے تو 2019 لوک سبھا انتخابات میں پرکاش امبیڈکر کو شکست نہیں ہوتی تھی۔ لیکن انتخابات کے وقت ایم آئی ایم جھوٹی باتیں کرتی ہے، اور لوگوں کو ہمیشہ اپنے جال میں پھنسانے کا کام کرتی ہے۔ حالانکہ اسد الدین اویسی پرکاش امبیڈکر کو ہمیشہ اپنا بڑا بھائی کہتے ہیں، لیکن پرکاش امبیڈکر کو اسد الدین اویسی نے ان کے بڑے پن کا حق نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.