ETV Bharat / state

گورنر نے نندی گرام میں تشدد معاملے پر رپورٹ طلب کیا - Governor Seek Report On Nandigram - GOVERNOR SEEK REPORT ON NANDIGRAM

Bengal Governor Seek Report On Nandigram: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مشرقی مدنی پور ضلع کے چھٹے مرحلے کے انتخابات سے قبل نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گورنر نے نندی گرام میں تشدد معاملے پر رپورٹ طلب کیا
گورنر نے نندی گرام میں تشدد معاملے پر رپورٹ طلب کیا (ani)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 6:27 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں ایک بزرگ خاتون کے قتل پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کو بتایا کہ بوس نے ممتا بنرجی کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کریں اور انہیں اپنی رپورٹ پیش کریں۔

گورنر بوس نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خبردار کیا کہ وہ 'خونی جھڑپوں' کو روکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری کارروائی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کی جائے۔ ریاستی سکریٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں گورنر نے زور دیا کہ آئین کی خلاف ورزی سے متعلق کسی بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے کہا تھا کہ بدھ کی رات نندی گرام میں درج فہرست ذات برادری کی ایک خاتون بی جے پی کارکن کا قتل کر دیا گیا، جس کے بعد بی جے پی پارٹی کے کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔ غور طلب کہ جس علاقے میں خاتون کا قتل کیا گیا تھا وہ تملوک لوک سبھا سیٹ کے تحت آتا ہے اور اسے بنگال کے اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

احتجاج کے دوران بی جے پی کارکنان نے کو نندی گرام میں ٹائر جلائے، سڑکوں کی ناکہ بندی کی اور دکانیں بند کر دیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سوناچورا گاؤں میں بی جے پی کارکن رتی بالا ارہی کے قتل کے پیچھے ٹی ایم سی کے حمایت یافتہ غنڈے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نندی گرام میں خونی جھڑپ، ایک خاتون کی موت، مقامی باشندوں کا پرتشدد مظاہرہ

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بدھ کی رات نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں رتی بالا کا بیٹا سنجے اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس، مرکزی فورسز اور آر اے ایف کے اہلکاروں کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مبینہ قتل کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.