ETV Bharat / state

بنگال کے گورنر نے ریاستی وزیر تعلیم کے خلاف عدالتی تحقیقات کا حکم دیا - Governor Orders Judicial Enquiry

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 12:20 PM IST

گورنر سی وی آنند بوس نے جمعہ کو ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کے خلاف عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر نے نہ صرف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بلکہ یونیورسٹی کے احاطے کا غلط استعمال کرنے میں بھی شامل تھے۔

بنگال کے گورنر نے ریاستی وزیر تعلیم کے خلاف عدالتی تحقیقات کا حکم دیا

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے جمعہ کو ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کے خلاف عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر نے نہ صرف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بلکہ یونیورسٹی کے احاطے کا غلط استعمال کرنے میں بھی شامل تھے۔بوس نے کہا کہ مسٹر باسو کے خلاف بہت سی شکایات تھیں۔

عدالتی تحقیقات کا حکم راج بھون کی جانب سے ریاستی حکومت کو مسٹر باسو کو ممتا بنرجی کی وزارت سے ہٹانے کی ہدایت کے ایک دن بعد آیا ہے۔گورنر نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ انہیں شہریوں، پروفیسروں اور دیگر لوگوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ریاستی یونیورسٹی کا کیمپس ایکمنی سندیش کھالی کی طرح دکھائی دیتا ہے، جس میں تشدد، بدعنوانی اور سیاسی استحصال کی مبینہ مثالیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی کو بی جے پی نے نندی گرام اور سینگور بنانے کی ناکام کوشش کی: ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے کہا کہ راج بھون کے پیس روم سے بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ یونیورسٹی کیمپس کو سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ تعلیمی اداروں کے لیے نامناسب ہے۔گورنر نے کہا کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن شکایات کی تحقیقات کرے گا۔ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کے جواب میں، وزیر نے کہا کہ گورنر نے اپنی 'آئینی حدود' سے تجاوز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.