ETV Bharat / state

ممتا نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کی سخت مذمت کی - ممتا نے ہیمنت سورین

Mamata React On Hemant Soren وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے آج حکومت ہے تو من مانی کی جا رہی ہے کل حکموت نہیں رہے گی تو کیاہوگا۔

ممتا نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کی سخت مذمت کی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 2, 2024, 7:11 PM IST

Updated : Feb 2, 2024, 7:48 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔دارالحکومت کولکاتا میں ایک احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی انتقام کے لئے جانچ ایجنسیوں کے استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ بالکل غلط ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو غیر منصفانہ قرار دیا۔وزیراعلی نے کہاکہ میں طاقتور قبائلی رہنما مسٹر ہیمنت سورین کی غیر منصفانہ گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں۔کس بنیاد پر گرفتاری عمل میں آئی ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سرابرہ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت یافتہ مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے انتقامی کارروائی ایک مقبول منتخب حکومت کو کمزور کرنے کی منصوبہ بند سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہندوستان کے عام لوگوں کو سب کچھ پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے جیل میں ڈال دیا جائے تو بھی اس کوتوڑ کر بی جے پی کا مقابلہ کروں گی:ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ وہ (ہیمنت سورین )میرا قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں جمہوریت کی حفاظت کی۔ وہ ہیمنت سورین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کا عہد کرتی ہیں۔محترمہ بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جھارکھنڈ کے لوگ شاندار جواب دیں گے اور اس اہم جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

یواین آئی

Last Updated : Feb 2, 2024, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.