ETV Bharat / state

ممتا کا وزیراعظم پر حملہ، کہا 'جیل میں ڈالنے کی دھمکی مت دو، ہم ڈرنے والے نہیں' - Mamata Banerjee Criticises PM - MAMATA BANERJEE CRITICISES PM

Mamata Banerjee on PM وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

ممتابنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 8, 2024, 8:10 PM IST

Updated : Apr 8, 2024, 10:33 PM IST

ممتا کا وزیراعظم پر حملہ

کولکاتا: گذشتہ روز اتوار کو جلپائی گوڑی ضلع کے دھوپگوری میں ایک جلسہ عام سے وزیرا عظم مودی نے بدعنوانی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کئی معاملات میں کی جانچ چل رہی ہے، میں آپ کو گرانٹی دیتا ہوں کہ جانچ میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ضمانت دیتا ہوں۔ چار جون کے بعد بدعنوانوں کے خلاف تحقیقات میں تیزی آئے گی۔

پیر کو ممتا نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ چار جون کے بعد وہ سب جیل جائیں گے! کیا یہ وزیر اعظم کے عہدے کے شایان شان ہے؟ پورے ملک کو جیل میں ڈال دو۔ ممتا نے ایجنسی کو لے کر مودی پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایجنسیوں کی مدد سے پورے ملک کو جیل بنا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دھمکی مت دو۔ تم کس کو دھونس دے رہے ہو؟ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

اتوار کو مودی نے ریاست میں حکمراں جماعت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول چاہتی ہے کہ ان کے غنڈوں کو دہشت گردی کا لائسنس مل جائے۔ تفتیش کار تفتیش کے لیے گئے تو ان پر حملہ کر دیا گیا۔ دوسروں کے ذریعے حملہ کیا۔ ایک ایسی پارٹی جو قانون اور آئین کو تباہ کرتی ہے۔ پیر کو ممتا بنرجی نے ایجنسی کو لے کر بی جے پی پر پھر حملہ کیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیر اعظم نے جلپائی گوڑی میں میٹنگ میں شمالی بنگال کی تباہی کے بارے میں اپنا منہ کیوں نہیں کھولا۔ انہوں نے کہاکہ محترم وزیراعظم، آپ کو بلاکس میں مہم چلانی چاہیے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں یہ آپ کا جمہوری حق ہے۔ لیکن کیا آپ نے جلسہ سے جلپائی گوڑی کے لوگوں کے لیے کسی مدد کا اعلان کیا؟ ممتا نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے بنگال باڑی پروجیکٹ میں 5000 مکانات کی تعمیر کے لیے ہر خاندان کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن نہیں ہوتے تو میں ایک سیکنڈ میں معاوضہ دیدیا جاتا۔

ممتا بنرجی نے بانکوڑا ضلع کی ایک اور لوک سبھا سیٹ بشنو پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سومترا خان پر بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ طلاق ہوئی ہے یا نہیں۔ اس کی بیوی وہیں کھڑی ہے۔ اگر میں ان کی تصاویر کھولوں تو بشنو پور کے لوگ سمجھ جائیں گے کہ بی جے پی کیسی مثالی پارٹی ہے۔ میرے پاس تمام تصاویر ہیں۔سومترا خان کی سابقہ بیوی سوجاتا منڈل کو اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے بشنو پور حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

تالڈنگرا کے ممبر اسمبلی اروپ چکرورتی بانکوڑہ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔ بانکوڑہ حلقہ میں ان کا مقابلہ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم اور سبکدوش رکن پارلیمنٹ سبھاش سرکار سے ہے۔ گزشتہ مرتبہ بی جے پی امیدوار سبھاش نے اس سیٹ پر ریاستی وزیر سبرتو مکھوپادھیائے کو شکست دی تھی۔ اس مرتبہ ممتا بنرجی نے اس سیٹ کو واپس حاصل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Apr 8, 2024, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.