ETV Bharat / state

خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے: ممتا بنرجی - Mamata Banerjee On Doctor Murder - MAMATA BANERJEE ON DOCTOR MURDER

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ آر جی کار میڈیکل کالج کولکاتا میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہو۔

خاتون ڈاکٹر قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے
خاتون ڈاکٹر قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 4:45 PM IST

خاتون ڈاکٹر قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے (etv bharat)

کولکاتا: کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں جاری احتجاج کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت سے کی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آر جی کار اسپتال کے ڈاکٹر کے قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں ہو۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ جس دن مجھے کولکاتا کے پولیس کمشنر سے اس واقعہ سے متعلق معلومات ملی، میں نے ان سے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، اس پر فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔ فوری طور پر فاسٹ ٹریک کورٹ بھی قائم کی جانی چاہیے۔ میں ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ پولیس نے مجھے بتایا ہے کہ (ہسپتال) کے اندر کوئی تھا۔ آر جی کار ہسپتال کے پرنسپل نے آج استعفیٰ دے دیا ہے۔ پولیس، ڈاگ اسکواڈ، فرانزک ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اسے جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا

اس سے قبل ممتا بنرجی پیر کو متاثرہ خاندان کے گھر پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے متوفی میڈیکل طالب علم کے والدین سے ملاقات کی۔ وہاں واپس آنے پر ممتا نے کیس کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے جانچ ایس آئی ٹی کو سونپ دی اور مطالبہ کیا کہ ملزمین کو چار دن کے اندر گرفتار کرکے فاسٹ ٹریک کورٹ میں پھانسی کی سزا سنائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.