ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وقف بورڈ کے چئیرمین کی وزیراعلیٰ رنونت ریڈی سے ملاقات - تلنگانہ وقف بورڈ

Waqf Board chairman meet Revanth Reddy ریاستی وقف بورڈ کے نومنتخب چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر محمد علی شبیر حکومتی مشیر براےء اقلیتی، بی سی ،ایس سی ، ایس ٹی امور موجود تھے،

تلنگانہ کے وقف بورڈ کے چئیرمین کی وزیراعلیٰ رنونت ریڈی سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 8:13 PM IST

تلنگانہ کے وقف بورڈ کے چئیرمین کی وزیراعلیٰ رنونت ریڈی سے ملاقات

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کے نومنتخب چئیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تقریباً ایک گھنٹے تک وفد میں شامل ارکان ریاستی وقف بورڈ نے مختلف اوقافی مسائل کو وزیر اعلٰی ریونت ریڈی کے علم میں لانے کی کوشش کی گئی۔

وقف بورڈ کے چئیرمین کہاکہ ریاستی حکومت وقف بورڈ کی ترقی و اوقافی جایںذادوں کے تحفظ کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی۔ اس موقعہ پر وزیر اعلٰی نے کہاکہ اوقافی مسائل سے متعلق ایک مسودہ تیار کریں تاکہ اس پر بہتر طور سے عمل آوری انجام دی جاسکے۔ وزیر اعلٰی ریونت ریڈی نے کہاکہ اوقافی امور سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان تمام مسایل کی یکسوئی کی جائےگی۔

اس موقع پر بندگی باشاہ قادری رکن ریاستی وقف بورڈ نے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے سابقہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث زیر التواء مسائل کو حل کرنے پر زوردیا جس پر وزیر اعلٰی نے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریسی حکومت اوقافی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی اور زیر التواء تمام مسایل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بہت جلد وقف بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے جس میں تمام محکمہ جات بشمول ریونیو ،فینانس،کے علاوہ ایڈوکیٹ جنرل کو بھی اجلاس میں مدعو کرتے ہوئے تمام مسایل کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گیان واپی مسجد میں اشتعال انگیز نعرے بازی، مسجد کمیٹی کا ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر محمد علی شبیر حکومتی مشیر براے نے کہاکہ حکومت اوقافی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس منشور میں شامل اقلیتوں کی فلاح وبہبود ی سے متعلق اقدامات کرے گی اور وقف بورڈ کو ضروری اختیارات دیئے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مجلس پارٹی سے سیاسی نظریاتی اختلافات کے باوجود ان کے 125کروڑ روپئے منظور کرنے کے مطالبہ پر وزیر اعلٰی ریونت ریڈی نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200کروڑ روپئے کی منظور دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.