ETV Bharat / state

ووٹنگ کے دوران جنوبی 24 پرگنہ میں پرتشدد واقعات، صحافی پر حملہ - Lok sabha Election 2024

Journalist Attacked in Canning: جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر پارلیمانی حلقہ کے کیننگ میں لوک سبھا انتخابات کے ساتوئں آور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک صحافی بھی ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ووٹنگ کے دوران جنوبی24 پرگنہ میں پرتشدد واقعات،صحافی پر حملہ
ووٹنگ کے دوران جنوبی24 پرگنہ میں پرتشدد واقعات،صحافی پر حملہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 4:11 PM IST

ووٹنگ کے دوران جنوبی24 پرگنہ میں پرتشدد واقعات،صحافی پر حملہ (etv bharat)

جنوبی 24 پرگنہ: جے نگر لوک سبھا حلقہ کیننگ اسمبلی کے گولباری بازار علاقہ میں ووٹرز آج صبح اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہو گئے۔ مختلف بوتھوں پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ زور شور سے شروع ہوا۔ اسی درمیان چند شرپسندوں نے تشدد برپا کرنے کی کوشش کی جس سے افراتفری مچ گئی۔

صحافی جب واقعے کی رپورٹنگ کرنے کے مقصد سے وہاں پہنچا تو شرپسندوں نے اس پر حملہ کیا۔ اس دوران مختلف چینلز کے صحافیوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع الیکشن کمیشن کو دی گئی۔ کوئیک رسپانس ٹیم فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔

اپوزیشن جماعتوں نے ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کیں کلل ڈالنے کے مقصد سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہیہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ساتویں اور آخری مرحلے میں 8 ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک 40.09 فیصد ووٹنگ

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ٹی ایم سی کے رہنمانے کہاکہ مقامی باشندوں نے اپوزیشن پارٹیوں کے بدمعاشوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی اس پر شرپسندوں نے اینٹ اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ترنمول کانگریس نے اپوزیشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.