ETV Bharat / state

اے ایم یو میں عالمی یوم یوگ تقریب کا انعقاد، وی سی، طلباء اور اساتذہ کی شرکت - YOGA DAY AT AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دسواں عالمی یوم یوگ منایا گیا۔ 45 منٹ کے یوگ سیشن کی رہنمائی شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر سید طارق مرتضیٰ کی نگرانی میں شعبہ کی تین رکنی ٹیم نے کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 4:38 PM IST

VC Professor Naima Khatoon Leads International Yoga Day Celebrations at AMU in Aligarh
اے ایم یو میں عالمی یوم یوگ تقریب کا انعقاد، وی سی، طلباء اور اساتذہ کی شرکت (Etv Bharat)

علیگڑھ: دسواں انٹرنیشل یوگا ڈے تقریب کا اہتمام علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے صحن میں منعقد کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلباء، اساتذہ، غیر تدریسی عملے کے اراکین اور دیگر افراد کے ساتھ یوگ سیشن میں شرکت کی۔

45 منٹ کے یوگ سیشن کی رہنمائی شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر سید طارق مرتضیٰ کی نگرانی میں شعبہ کی تین رکنی ٹیم نے کی۔ یوگ سیشن صبح 7 بجے شروع ہوا، کیونکہ اے ایم یو ملک کے ان چنندہ اداروں میں سے ایک ہے جہاں وزیر اعظم کی قیادت میں شروع ہونے والے یوگ سیشن کے وقت پر ہی وزارت آیوش، حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق تقریب کا آغاز ہوتا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس موقع پر اے ایم یو میں ”اکھنڈ یوگ کاریہ شالہ 3.0“ کے آغاز کا اعلان کیا اور پروگرام کے شرکاء کو اعزاز سے بھی نوازا۔ اے ایم یو میں اکھنڈ یوگ کاریہ شالہ کی یہ تیسری قسط ہے جو آئندہ سال گیارہویں بین الاقوامی یوم یوگ پر تکمیل کو پہنچے گی۔

VC Professor Naima Khatoon Leads International Yoga Day Celebrations at AMU in Aligarh
اے ایم یو میں عالمی یوم یوگ تقریب کا انعقاد، وی سی سمیت طلباء اور اساتذہ کی شرکت (etv bharat)

اس سال کے انٹرنیشل یوگا ڈے کے تھیم کا ذکر کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے انفرادی صحت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یوگ کے کردار کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ یوگ کو صحت مندی اور روحانی و جذباتی سکون کے لیے اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔

پروفیسر خاتون نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی روز اوّل سے بین الاقوامی یوم یوگ کا اہتمام کر رہی ہے۔ سماج کے ہر فرد کو صحت مند جسم اور دماغ کے لیے یوگ کی مشق کرنی چاہیے۔ یوگ جسمانی، دماغی و جذباتی صحت کے لیے عمدہ ترین مشق ہے۔

انہوں نے اے ایم یو میں بغیر کسی وقفے کے لگاتار 732 دنوں تک یوگ سیشن (اکھنڈ یوگ کاریہ شالہ) کے انعقاد اور یوگ کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ اکھنڈ یوگ کاریہ شالہ اے ایم یو میں 21 جون 2022 کو شروع ہوئی تھی۔ صدر شعبہ پروفیسر سید طارق مرتضیٰ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یوگ صرف جسمانی صحت کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کی سماجی معنویت بھی ہے اور یہ زندگی جینے کا ایک نظام ہے۔

انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ یوگ کے اصولوں پر عمل کریں اور یوگ پر مبنی 7 روزہ آن لائن ورکشاپ کے لیے اپنا رجسٹریشن کرائیں جو آئندہ 10جولائی سے 16 جولائی 2024 تک صبح 11 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد ہوگی۔ اس کا مقصد یوگ کے بنیادی اصولوں اور اس کے مقاصد پر گفتگو کرنا ہے۔

شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر مرتضیٰ نے بتایا کہ شعبہ کی جانب سے علی گڑھ اور اس سے باہر 18 ورکشاپ اب تک منعقد کی جاچکی ہیں۔ 45 منٹ کے یوگ پروٹوکول میں دھرمیندر ٹھاکر، وشاکھا بھاردواج اور اوصاف احمد نے حاضرین کو یوگ کی مشق کرائی۔

اس موقع پر اے ایم یو کے مختلف افسران بشمول پراکٹر پروفیسر سید وسیم علی، پروفیسر برج بھوشن سنگھ، پروفیسر ضمیر اللہ خاں، ڈاکٹر نوشاد وحید انصاری اور دیگر افراد موجود تھے۔ پتنجلی مہیلا سمیتی کے اراکین اور دیگر لوگ بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں

آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا، کہا، یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.