ETV Bharat / state

کورونا ویکسینشن سے بالکل مختلف حج ٹیکہ کاری - Vaccination Camp For Haj Pilgrims

Vaccination Camp For Haj Pilgrims In Gaya: گیا میں آج عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری اور تربیتی کیمپ اہتمام کیا گیا ہے۔ سول سرجن نے بتایا کہ تقریباً 180 افراد کو منجائٹس کا انجکشن لگے گا اور پولیو کی خوراک پلائی جائے گی۔ اس کیمپ میں خود ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن شامل ہوئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 4:11 PM IST

کورونا ویکسینشن سے بالکل مختلف حج ٹیکہ کاری
کورونا ویکسینشن سے بالکل مختلف حج ٹیکہ کاری (etv bharat)

گیا: ریاست کے گیا ضلع کےعازمین حج کے لیے آج خصوصی تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد ہوا۔اس کیمپ میں عازمین حج کو پولیو کی خوراک دی گئی۔ساتھ ہی منجائٹس کا انجکشن لگا جو پہلے سے کسی بیماری سے متاثر ہیں۔ان کی عمر ساٹھ برس سے زیادہ ہے۔ اُنہیں وائرل انفلوئنزا کا انجکشن لگا۔

کیمپ میں عازمین حج کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کی گئی۔ضلع گیا کے سول سرجن رنجن سنگھ اور اسسٹنٹ نوڈل افسر تنویر عالم کی نگرانی میں کیمپ لگا تھا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے نوڈل آفیسر ڈاکٹر امبستھا،ڈاکٹر احتشام الحق ،ڈاکٹر ندیم بھی موجود رہے۔ان کی نگرانی میں ٹیکہ کاری ہوئی۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے اس خصوصی تربیتی مرکزپر پہنچ کر اس کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اس دوران عازمین حج سے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گیا ایئرپورٹ پر ہونے والی تیاریوں سمیت دیگر تمام تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہوائی اڈہ پر وسیع پنڈال بنایا جائے گا۔ جس میں دو سو سے زیادہ بیڈ ہونگے۔ اسکے علاوہ کولر، لائٹس، واش روم، بیت الخلاء، نماز گاہ، پینے کے صاف پانی کا انتظام، سی سی ٹی وی کیمرے جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔ اس کے ساتھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم، می آئی ہیلپ یو، پولیس کیمپ، فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ہٹ ویو کے تعلق سے دی جائے گی جانکاری

اس بار بہار سے جانے والے عازمین حج کو ہٹ ویو کے تعلق سے ایئرپورٹ اور دیگر مقامات پر جانکاری فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے محکمہ صحت گیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سے بچاؤ کے لیے ہندی اور اردو میں پرچہ چھپوا کر عازمین حج کے درمیان تقسیم کرائیں تاکہ عازمین حج وہاں سفر کے دوران بھی ان چیزوں پر خیال رکھ کر اپنی صحت کا دیکھ بھال کرسکیں۔

ویکسن کے مضراثرات نہیں

وہیں ٹیکہ کیمپ کے اغاز میں سول سرجن نے عازمین حج سے کہا کہ وہ بے فکر ہو کر منجائٹس کا انجکشن ویکسین لگوائیں، ابھی حال کے گزشتہ دنوں میں کورونا کے دوران ہوئے ویکسینیشن کے تعلق سے کچھ سائیڈ ایفیکٹ پر باتیں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد لوگوں میں کچھ غلط فہمیاں ہیں۔اس وجہ سے اس ویکسین' منجاٹس' کو لے کر بھی ان کے دل میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سبھی عازمین حج بے فکر ہو کر ویکسن لگوائیں کیونکہ یہ آج پہلی بار منجائٹس کا ویکسین نہیں لگ رہا ہے بلکہ یہ برسوں سے لگ رہا ہے اور ازمایا ہواہے اسکا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔

دی گئی تربیت اور لگا ٹیکہ:

سنیئرر ضاکار موتی کریمی، عبد المحصی کریمی، ڈاکٹر تنویر عثمانی وغیرہ نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں احرام باندھنے کا طریقہ، حج و عمرہ کے دوران کئے جانے والے تمام ارکان، پرواز میں لے جانے والی ضروری اشیاء کے بارے میں بتایاگیا۔تربیت میں موجود سول سرجن گیا ڈاکٹر رنجن سنگھ نے بتایا کہ تمام عازمین حج کو پولیو ڈراپ پلائی گئی اور ویکسین لگائی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس ویکسینیشن کیمپ میں کل 180 سے زیادہ عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے۔ ویسے عازمین حج جو اس ویکسینیشن میں نہیں آسکے اور وہ رہ گئے ہیں، انہیں جے پی این ہسپتال میں ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ ڈی آئی او ڈاکٹر راجیو امباستھا سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیا کے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں عازمین حج کی ٹیکہ کاری ہوئی - Haj pilgrims vaccinated in Gaya

عازمین حج کی تربیت میں مولانا عمر نورانی، ڈاکٹر تنویر عثمانی، عبدالمحصی کریمی، قاری غضنفر علی، ناطق سلام وغیرہ شامل تھے۔جبکہ اس موقع پر رضاکاروں کی بڑی تعداد بشمول ضلع ڈپٹی نوڈل افسر تنویر عالم، ڈی پی ایم نیلیش کمار ، شاہد خان ، اسد پرویز عرف کمانڈر ، نواب خان اور دیگر معززین ورضکار موجود تھے جو عازمین حج کی خدمت میں مصروف نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.