ETV Bharat / state

راجستھان میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک - Road Accident In Sikar - ROAD ACCIDENT IN SIKAR

راجستھان کے سیکر ضلع کے فتح پور میں آج ایک کار پیچھے سے آ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس میں 7 افراد زندہ جل گئے۔ ان میں 2 چھوٹی بچیاں بھی شامل ہیں۔

راجستھان میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 6:25 PM IST

راجستھان: راجستھان کے سیکر ضلع کے فتح پور میں قومی شاہراہ پر ایک کار پیچھے سے جا رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے دونوں گاڑیوں کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث کار میں سوار 7 افراد زندہ جل گئے۔ ہائی وے پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ساتھ ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

کوتوال سبھاش بجرانیان نے بتایا کہ ٹرک کے پیچھے جا رہی کار فتح پور کے قریب سالاسر پلیا پر چورو کی طرف جا رہے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرک اور کار دونوں میں آگ لگ گئی۔ کار میں نصب گیس کٹ کی وجہ سے آگ نے ایسی خوفناک شکل اختیار کر لی، جس کے باعث کار میں سوار ساتوں افراد زندہ جل گئے۔ ان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی ٹرک میں دھاگے کے رول رکھے گئے تھے جس کی وجہ سے ان میں بھی آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے تمام مرنے والوں کی لاشوں کو مقامی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جب کار میں ملے موبائل فون کو آن کیا گیا تو متوفی کے رشتہ داروں سے بات کی گئی، جس کے مطابق تمام مرنے والے میرٹھ کے رہنے والے ہیں اور سالاسر بالاجی کا دورہ کرکے واپس میرٹھ جارہے تھے۔ اس دوران وہ فتح پور کے قریب حادثے کا شکار ہو گیے۔

یہ بھی پڑھیں؛

مرنے والوں میں نیلم بیوی مکیش گوئل، آشوتوش ولد مکیش گوئل، منجو بیوی مہیش بندل، ہاردک ولد مہیش بندل، سواتی بیوی ہاردک بندل، دیکشا بیٹی ہاردک بندل اور ایک چھوٹی بچی شامل ہیں۔ پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔ لواحقین کی آمد کے بعد پیر کو متوفی کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.