ETV Bharat / state

مرادآباد: محنت مزدوری کرنے والے پلے دار شدید گرمی میں بھی رکھتے ہیں روزے - Ramazan 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 7:09 PM IST

ماہ رمضان کے آخری ایام رواں دواں ہیں۔ اترپردیش میں موسم نے کروٹ بدلی ہے اور اب شدید گرمی کا احساس ہو رہا ہے۔ مگر اس سخت گرمی میں بھی محنت مزدوری کرنے والے لوگ اپنے روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

PALLEDAAR MORADABAD FASTING
مرادآباد: محنت مزدوری کرنے والے پلے دار شدید گرمی میں بھی روزوں کا اہتمام کرتے ہیں

مرادآباد: رمضان کا مہینہ جیسے جیسے ختم ہونے کو ہے، وہیں موسم کا مزاج لگاتار گرم ہوتا جا رہا ہے۔ موجودہ وقت میں مرادآباد کا درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہا ہے۔ گرمی کی تپش کا بہانہ بنا کر جہاں کچھ افراد اس مقدس مہینے کے روزے رکھنے سے گریز کرتے ہیں، تو وہیں محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالنے والے مزدور بھاری وزن اٹھا کر اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں اور ساتھ میں روزوں کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔

مرادآباد کے مصروف ترین بازار کٹرا ناز میں پلے داری کا کام کرنے والے مسلم افراد آٹا، چاول اور دیگر اشیاء کے بھاری بھرکم اور وزنی بوریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ حالانکہ اس وقت مرادآباد میں گرمی اپنے شباب پر ہے مگر اس کے باوجود محنت مزدوری کرنے والے یہ پلے دار اپنا روزہ نہیں چھوڑتے، بلکہ روزہ رکھ کر پلے داری کرتے ہیں اور ساتھ ہی نماز کا بھی احترام کرتے ہیں۔

پلے داروں کو روزہ رکھنے کی ہمت اللہ دیتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا کوئی بھی روزہ نہیں چھوٹتا۔ وہ محنت بھی کرتے ہیں اور روزہ رکھ کر نمازوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ آرام و آسائش میں اپنے شب و روز گزارنے کے باوجود روزوں کا اہتمام نہیں کرنے والے افراد کے لیے وہ افسوس ظاہر کرتے ہیں۔ شوق کے مطابق اللہ جس کو توفیق دیتا ہے وہی روزہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رسول بخش نام کے پلے دار بتاتے ہیں کہ یقینا اس گرم موسم میں تھوڑی تکلیف تو ہوتی ہے اور روزے کا بھی احساس ہوتا ہے مگر اللہ ان کو ہمت عطا فرماتا ہے اور وہ اور ان کے ساتھی پلے داری کا کام بھی کرتے ہیں اور روزوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا یہاں اور بھی پلے دار ہیں جو روزہ رکھ کر محنت مزدوری کرتے ہیں۔ رسول بخش کے مطابق سحری کرنے کے بعد وہ شام تک اپنے کام کو انجام دیتے ہیں اور اس کے بعد افطار کر کے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.