ETV Bharat / state

مرادآباد میں انوکھی پہل، نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کو انعام میں ملی سائیکل - نماز پڑھنے والے بچوں کو انعام

Bicycle Reward for Performing Namaz: مرادآباد میں مفتی سیع الدین نے مسلسل 40 دنوں تک بلا ناغہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعام میں سائیکل دی گئی۔ مفتی سیع الدین کی اس پہل سے بچوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی نماز کے تئیں جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔

مسلسل چالیس دن نماز پڑھنے والے بچوں کو انعام کے طور پر سائیکل دی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 11:54 AM IST

مسلسل چالیس دن نماز پڑھنے والے بچوں کو انعام کے طور پر سائیکل دی گئی

مرادآباد: اتر پردیش کے مرادآباد کے ایک مفتی نے نمازی بچوں کو مسجد میں بلا کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے اور اُنکے دلوں میں جذبہ ایمانی پیدا کرنے کی ایک کامیاب کوشش کی۔ مرادآباد کے قدیمی تحصیل اسکول علاقے میں واقع شیخ عبداللہ مسجد کے مفتی سمیع الدین نے ملت کے نو نہالوں میں ایمان کا جذبہ پیدا کرنے اور ان کو دین کی جانب راغب کرنے کی نیت سے ایک اچھی پہل کی ہے۔ مفتی صاحب نے اپنے علاقے کے ایسے تمام بچوں کو اپنی جانب سے انعام کے طور پر سائیکل سے نوازا جنہوں نے مسلسل 40 دن تک نمازوں کی پابندی کی۔

اس سے متعلق مزید جانکاری دیتے ہوئے مفتی سمیع الدین صاحب نے بتایا کہ کچھ وقت قبل اُن کے ذہن میں اس طرح کا خیال آیا تھا کہ جس طرح ہمارے بچے دنیاوی اعتبار سے آگے بڑھ رہے ہیں، اُسی طرح ان کو دین کی طرف راغب کرنے کے لئے کوئی کوشش کی جائے۔ اسی ضمن میں انہوں نے اپنے علاقے میں ایسے بچوں کو سائیکل کا انعام دینے کا وعدہ کیا جو بچے مسلسل 40 روز نماز پنج وقتہ کی پابندی کریں گے۔

مفتی نے بتایا کہ اس طرح تقریبا 26 بچوں نے اس پر عمل کیا اور انہوں نے 40 روز تک نماز کی پابندی کی اور بچوں کے ساتھ ہی ان کے والدین نے بھی نماز کی پابندی کی۔ اس مہم سے جہاں بچوں نے نماز کی پابندی کو لے کر جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا تو وہیں ان کے دوسرے معاملات میں بھی ان میں کافی سدھار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقعے پر اجمیر درگاہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام انسانیت کا پیغام دیتا ہے اور بچوں میں نماز کی محبت اور دین کی سمجھ لانے کی غرض سے یہ کوشش کی گئی ہے۔ مفتی صاحب نے صاحب استطاعت لوگوں سے اس طرح کی کاوشوں کو جاری اور ساری رکھنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.