ETV Bharat / state

یوپی کے مدارس میں سہ روزہ کاکوری صد سالہ جشن منایا جائے گا - senchuri of kakori action plan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 8:12 PM IST

اتر پردیش اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ نے ریاست کے سبھی امداد یافتہ مدارس کو حکم نامہ جاری کر کے کہا ہے کہ ہر گھر ترنگا اور صد سالہ کاکوری ایکشن پلان کا جشن سبھی مدرسوں میں منایا جائے اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔

یوپی کے مدارس میں سہ روزہ کاکوری صد سالہ جشن منایا جائے گا
یوپی کے مدارس میں سہ روزہ کاکوری صد سالہ جشن منایا جائے گا (etv bharat)

لکھنو:اس کے تحت لکھنؤ کے کپور تھلہ علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں کاکوری ایکشن پلان کا صد سالہ جشن منایا گیا اور یہ جشن مسلسل تین دنوں تک جاری رہے گا اس موقع پر طلبہ و طالبات کو کاکوری ایکشن پلان کے تعلق سے بتایا گیا۔

مدرسہ کے استاد مولانا عرفان نے بتایا کہ کاکوری ایکشن پلان کس طرح انجام دیا گیا اس تعلق سے طلبہ کو سمجھایا گیا اور مجاہدین ازادی کی قربانیوں کو بھی بتایا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاکوری ایکشن پلان کو بعض لوگ کاکوری کانڈ بھی لکھتے ہیں جو بالکل غلط ہے چونکہ کانڈ ایسے واقعات یا حادثات کو بتایا جاتا ہے جو منفی نظریات پر مشتمل ہوتا ہے اور کاکوری ایکشن پلان یہ کوئی کانڈ نہیں تھا بلکہ اپنی ملک کو ازاد کرانے کے لیے ایک منظم خاکہ تھا جس خاکے کے تحت اسے انجام دیا گیا اور مجاہدین ازادی کو اس خزانے سے فائدہ پہنچایا گیا یہ ہمارے ملک کا پیسہ تھا یہی وجہ ہے کہ ازادی کے دیوانوں نے اس خزانے پر پورے حق کے ساتھ حملہ کیا اور اسے لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچوں کے لیے یہ بہت اہم پیغام اور سبق بھی ہے کہ کاکوری ایکشن پلان کو مجاہدین ازادی نے ملک کو ازاد کرانے کے لیے کس طریقے سے خاکہ تیار کیا تھا اور انگریزوں کے خزانوں کو لوٹ کر کے مجاہدین ازادی کو اس سے امداد کی گئی تاکہ ہمارا ملک ازاد ہو۔

انہوں نے کہا کہصد سالہ جشن میں بچوں کو بتایا گیا کہ جب چوری چورا پولیس اسٹیشن کو اگ لگا دی گئی اور اس میں کئی جانیں تلف ہو گئی تو بابائے قوم مہاتما گاندھی نے تحریک عدم تعاون کو واپس لے لیا۔اس کے بعد مجاہدین ازادی میں مایوسی اور بے چینی تھی شہید اشفاق اللہ خان اور ان کے عزیز دوست رام پرساد بسم اللہ اور ان کے ہمراہ ساتھیوں نے کاکوری ایکشن پلان کو تیار کیا۔اس کے تحت سرکاری خزانے کو لوٹنے کا کام انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وقف ایکٹ میں ترمیم سے قبل مذہبی رہنماؤں سے بات کرنی چاہیے: شیعہ پرسنل لاء بورڈ

انہوں نے کہا کہ اس خزانے کو لوٹ کر کے مجاہدین ازادی ککی امداد کی گئی اور اس ازادی کے جنگ کو تیز کرنے کے لیے اس پلان نے اہم کام کیا تھا اس پلان کو انجام دینے والے بیشتر مجاہدین ازادی کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کو ازاد کرانے میں کس قدر لوگوں نے ازادی کے لیے قربانی پیش کی ہے اور بلا تفریق ملت و مذہب سبھی نے ملک کی ازادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.