ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اسمبلی میں وارانسی اور متھرا پر روشنی ڈالی - وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے

Yogi Aditya Nath On Mathura وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران ہاؤس کو خطاب کرتے ہوئے رام مندر کے افتتاحی پروگرام کو اپنے خطاب کا مرکز بنایا اور کہا کہ ایودھیا کے جشن کو لوگوں نے دیکھا تو (وارانسی میں) نندی بابا نے کہا کہ ہم کہاں انتظار کریں۔ انہوں نے بھی انتظار کیے بغیر رات میں بیریکیٹ ٹوڑوا ڈالے اور ہمارے کرشن کنہیا کہاں ماننے والے ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اسمبلی میں وارانسی اور متھرا پر روشنی ڈالی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 8:22 PM IST

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اسمبلی میں وارانسی اور متھرا پر روشنی ڈالی

لکھنو:ودھان سبھا میں بجٹ سیشن کے دوران خطاب میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ سماج سیکڑوں برسوں سے یہاں کی 'استھا' کیول تین جگہوں کے لیے بات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو صرف تین جگہ مانگی ہے۔ دوسری جگہوں کے بارے میں کوئی مدعہ نہیں تھا۔ یو پی کے وزیراعلی یوگی نے کہا کہ وہ خاص مقامات ہیں۔ وہ عام نہیں ہے بھگوان کی جائے پیدائش اسی لیے عام مقام نہیں مان سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں گزشتہ 22 جنوری کو رام مندر میں پران پرتشٹھا پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔اس پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی موجود تھے۔ ایودھیا میں سپریم کورٹ کے حکم پر مندر بنایا گیا ہے جس جگہ مندر تعمیر ہے وہاں 1992 تک بابری مسجد تھی جسے کارسیوکوں نے 6 دسمبر 1992 کو منہدم کر دیا تھا ہندوؤں کی عقیدت ہے کہ ایودھیا میں جہاں رام مندر تعمیر ہے وہیں بھگوان رام کا جنم ہوا تھا۔

وارانسی کے گیان واپی مسجد پر بھی ہندو فریق اپنا دعوی کرتا ہے جہاں بھگوان شیو کے 12 جیوتری لینگ میں سے ایک ہے۔ ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق متھرا میں بھگوان کرشن کا جنم ہوا تھا متھرا میں کرشن جنم بھومی مندر سے متصل عید گاہ مسجد ہے۔ ہندو فریق اس پر بھی اپنا دعوی پیش کرتا ہے۔

وارانسی کی ایک ضلع کورٹ نے گزشتہ ماہ مسجد کے بیاس تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا کا اختیار دے دیا ہے ۔کورٹ کے ریسیور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کچھ گھنٹے کے بعد ہی رات ہی میں پوجا شروع کرا دی۔

یوگی نے اسمبلی میں کہا کہ ایودھیا کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ یہی کاشی کے ساتھ اور یہی متھرا کے ساتھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ناانصافی کی بات کرتا ہوں تو ہمیں پانچ ہزار برس قدیم بات بھی یاد آنے لگتی ہے جہاں پانڈوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوئی تھی۔ اس وقت کرشن کوروں کے پاس گئے تھے ۔انہوں نے بھی کہا تھا کہ بس دے دو صرف پانچ گرام رکھو اپنی دھرتی تمام ۔

یہ بھی پرھیں:بی جے پی 2024 میں آسانی سے سرکار بنانے جا رہی ہے: مولانا توقیر رضا

انہوں نے کہا کہ اکثریتی سماج سینکڑوں سال سے تین جگہ مانگ رہا ہے ازادی ملنے کے بعد ہی یہ مکمل ہو جانی چاہیے تھی انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹ بینک کی وجہ سے یہ تنازع قائم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.