ETV Bharat / state

یوپی اسمبلی مانسون اجلاس: وزیر اعلیٰ یوگی نے مسلم اور یادو کو بنایا ہدف تنقید، خاموش رہے اپوزیشن لیڈرس - UP Assembly Mansoon End

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 12:03 PM IST

Updated : Aug 2, 2024, 2:52 PM IST

اتر پردیش اسمبلی کا مانسون سیشن کا آغاز 29 جولائی سے ہوا تھا۔ آج ایک اگست کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اسمبلی کی اس کارروائی میں کئی اہم بل پیش کیے گئے۔ جس میں سب سے زیادہ موضوع بحث لو جہاد میں عمر قید کی سزا، نزول بل اور ایس سی آر بل رہا۔

یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اپوزیشن جماعت پر تنقید
یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اپوزیشن جماعت پر تنقید (etv bharat)

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے اپنی خطاب میں تین واقعات کا ذکر کیا جس میں سب سے پہلے ایودھیا میں ہوئے ایک 12 برس کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کا ذکر کیا جس میں کہا کہ اس جنسی زیادتی کی واردات انجام دینے والے کا نام معین علی ہے۔ وہ سماجوادی پارٹی کے ایودھیا حلقہ پالیمان سے رکن پارلیمان کے ساتھ رہتا ہے۔ان کی ٹیم میں شامل ہے سماجوادی پارٹی نے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔ دوسرے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہردوئی میں وریندر یادو نامی شخص پر 28 مقدمے ہیں سی ار پی سی کی کوئی ایسی دفعہ نہیں ہے جو اس شخص پر نہ ہو سماجوادی پارٹی نے اس کو اپنا ضلعی صدر منتخب کیا تھا۔ کل اس نے ایک وکیل کا سرعام قتل کروا دیا تو اس پر گولی نہیں کیا پھول کا مالا پہنائیں گے؟

'انہوں نے لکھنؤ میں بارش کے دوران ہوئے نقصان پر بھی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بھی ہمارے معلومات میں ہیں۔ملزموں کی فہرست بھی ہمارے پاس آئی ہے جس میں ایک ارباز خان ہے اور دوسرا پون یادو ہے۔ ہم نے وہاں کی پوری چوکی ، اے سی پی ،ڈی سی پی پولیس والوں پر کاروائی کرتے ہوئے معطل کیا ہے۔ یہ سدھاونہ کے لوگ تھے اب سد بھانہ ایکسپریس نہیں بلٹ ٹرین چلے گی جو بھی ریاست میں خلفشار پھیلائے گا لوگوں کو پریشان کرے گا تو اس کا انجام بھی اسی کو بھگتنا پڑے گا۔

یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ کی اپوزیشن جماعت پر تنقید
یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اپوزیشن جماعت پر تنقید - UP Assembly Mansoon End (etv bharat)

رکن اسمبلی سمرپال نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کاروائی کے دوران وزیراعلی نے جس طریقے سے یادو اور مسلم کا نام لیا یہ غلط تھا جو بھی جرم کرتا ہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو اس پہ کاروائی ہونی چاہیے اس کے مذہب اور ذات سے مطلب نہیں ہونا چاہیے ۔ اکھلیش یادو کی کمی ہم لوگوں کو شدت سے محسوس ہو رہی ہے حزب اختلاف کی سیاسی رہنما ماتا پرساد پانڈے کو اختیار تھا کہ وزیراعلی کی تقریر پر اعتراض کرتے لیکن وہ بہت ہی سینیئر اور سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممبران اسمبلی کے اسپیکر کی اجازت کے بغیر نہیں بول سکتے ہیں لیکن اپوزیشن لیڈر اس پر اعتراض کر سکتا ہے لیکن انہوں نے نہیں کیا اور اس کی کمی ہمیں محسوس ہوئی۔

وہیں اسمبلی کے چیف وہپ کمال اختر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست میں سماجی مسائل پر پورے مضبوطی کے ساتھ بات رکھی حکومت ہماری باتوں کے جواب دینے سے بھاگ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ فرقہ وارانہ بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کاروائی کی مدت بہت کم ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریاست کے مسائل کو اپوزیشن تو اٹھا رہی ہے لیکن حکومت اس سے پہلو تہی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی اسمبلی مانسون اجلاس کے آخری روز یوگی ادتیہ ناتھ کا اپوزیشن پر حملہ

سماجوادی پارٹی کے بیشتر اراکین اسمبلی دبے لفظوں میں یہی کہہ رہے تھے کہ وزیراعلی نے اپنی تقریر کے دوران صرف یاود اور مسلم نام کا ہی ذکر کیا حالانکہ لکھنؤ کے گھومتی نگر میں جو واقعہ ہوا اس میں تقریبا سو سے زائد نوجوان لڑکے تھے ان لوگ پوری فہرست کیوں نہیں پڑھی لوگ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن لیڈر اعتراض کیوں نہیں کر رہے تھے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2024, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.