کاسرگوڈ: ضلع کاسرگوڈ میں نیلیشورم کے قریب ایک مندر میں دیوالی کی آتش بازی کے حادثے میں 150 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ ان میں سے آٹھ شدید زخمی ہیں۔ یہ واقعہ گذشتہ رات کو نیلیشورم کے تھیرو اناہوتمبلم مندر میں پیش آیا۔ زخمیوں کو کاسرگوڈ، کننور اور منگلورو کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
Kasargod, Kerala | More than 150 people have been injured and 8 are in serious condition, in a fireworks accident in Neeleswaram. The incident occurred around midnight. The injured have been shifted to hospitals. More details awaited: Kasargod Police
— ANI (@ANI) October 29, 2024
مقامی لوگوں کے مطابق جس جگہ پٹاخے رکھے گئے تھے وہاں پٹاخے پھٹنے سے نکلنے والی چنگاری کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس سے زبردست دھماکہ ہوا۔ زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ کلکٹر اور ضلع پولیس سربراہ سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقعے پر پہنچ گئے۔ نیلیشورم پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مندر کے سکریٹری اور صدر سمیت تمام عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آتش بازی بغیر اجازت کے کی گئی اور اس دوران حفاظتی معیارات پر عمل نہیں کیا گیا۔
مندر انتظامیہ سے وابستہ رہے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چیروواتھور اور کننور سمیت دور دراز علاقوں سے لوگ تہوار کے لیے جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر یہاں بڑے پیمانے پر آتش بازی نہیں کی جاتی اور یہ واقعہ ایک غیر متوقع سانحہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کچھ فاصلے پر کھڑے لوگوں کو ابتدائی طور پر دھماکے کی شدت کا علم نہیں تھا تاہم بعد میں جب دھماکا شروع ہوا تو سب خوفزدہ ہوگئے۔ حادثے کے بعد دو روزہ فیسٹیول کے باقی تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہردا پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ: 9 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کا ہنگامی اجلاس طلب
کوشامبی میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، چار افراد زندہ جل گئے، متعدد جھلسے