ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اکھنور انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری - AKHNOOR ENCOUNTER CONTINUES

جموں کے اکھنور میں جاری انکاؤنٹر کے دوسرے دن فوج کی کارروائی میں دو اور عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

اکھنور میں دوسرا عسکریت پسند بھی مارا گیا
اکھنور میں دوسرا عسکریت پسند بھی مارا گیا (Photo: PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 10:30 AM IST

Updated : Oct 29, 2024, 10:45 AM IST

جموں: جموں کے اکھنور علاقے میں منگل کی صبح دو اور عسکریت پسند مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوسرے دن بھی فوج اور عسکریت پسندوں کے بیچ جھڑپیں ہوئی۔ اس دوران دو اور عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ اب تک کل تین عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔ یہ آپریش گذشتہ روز عسکریت کے حملے کے بعد شروع ہوا اور آج دوسرے دن بھی علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جانے والے فوجی قافلے کی ایک ایمبولینس پر عسکریت پسندوں نے زبردست فائرنگ کی۔ حالانکہ اس حملے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ حملے کے بعد فوج، نیم فوجی دستوں اور اور این ایس جی کمانڈوز کے ذریعہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی اور کل شام تک ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا۔

آج دوسرے دن تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے گھیرا تنگ ہونے پر ایک بار پھر سکیورٹی اہلکاروں پر گولی چلائی۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز مزید دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے، اور مزید عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس مہم میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر پولیس بھی آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

فوجی کتا ہلاک

اس سے قبل فوج نے پیر کی شام کو بتایا کہ اکھنور انکاؤنٹر میں فوج کا ایک کتا مارا گیا۔ فینٹم نام کا یہ حملہ آور کتا آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کا پیچھا کر رہا تھا۔ اس دوران حملہ آوروں نے کتے پر گولی چلا دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، بعد ازاں اس کی موت ہو گئی۔

Last Updated : Oct 29, 2024, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.