کشمیر: منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس صدر تھانہ کے دائرہ اختیار میں ایک مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے ممنوعہ نشیلی ادویات بھی ضبط کیا۔ اس سلسلے میں پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن گاندربل کو قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی کہ محمد رفیق شاه ولد محمد شفیع شاه ساکنه رکھ ہرن نے اپنے رہائشی مکان میں کچھ ممنوعہ نشیلی مادہ چھپا رکھا ہے جو وہ مقامی نو جوانوں کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔
پولیس نے برق رفتاری سے کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او گاندربل منظور احمد کی قیادت میں خصوصی پولیس ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے ساتھ مل کر تلاشی مذکورہ منشیات فروش کے مکان کی تلاشی لی۔
جس دوران 141 بوتلیں سائیکو ٹرا پک ماده بر آمد کیا گیا، اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آرز یر نمبر 2024/276، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پی ایس گاندربل میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں:عمر عبداللہ کی حکومت دفعہ370 کی بحالی پر جموں کشمیر اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کو تیار
پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی سخت کارروائی کا عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے لئے عوامی تعاون لازمی ہے۔ تا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے خوفناک استعمال سے بچایا جاسکے۔