ETV Bharat / state

یوم حسین 2024: نفرت، تقسیم اور جدید دور کی یزیدیت کے خلاف کشمیر سے کنیا کماری تک اتحاد - Hussain Day 2024 - HUSSAIN DAY 2024

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں یوم حسین 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی اور ایک آواز ہوکر نفرت و تفرقے کو مٹانے و بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔

یوم حسین 2024: نفرت، تقسیم اور جدید دور کی یزیدیت کے خلاف کشمیر سے کنیا کماری تک اتحاد
یوم حسین 2024: نفرت، تقسیم اور جدید دور کی یزیدیت کے خلاف کشمیر سے کنیا کماری تک اتحاد (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 8:21 PM IST

بنگلور: شہر بنگلور کے شیعہ آرامگاہ میں تاریخی اجلاس حسین ڈے یوم حسین 2024 کا شاندار انعقاد عمل میں آیا جہاں کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک کے کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ایک آواز ہوکر نفرت و تفرقے کو مٹانے و بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلا شبہ لعین و دہشت گرد یزید کا خاتمہ صدیوں پہلے ہوچکا تھا، لیکن یزیدیت ابھی بھی باقی ہے اور اس دور میں بھی یزید مختلف اشکال میں موجود ہے جو کہ نفرت پھیلاکر سوسائٹی میں تفرقہ ڈالنے کی سازشوں پر عمل پیرا ہے اور ان فرقہ پرست طاقتوں کی سازشوں کا ناکام کرنے کے لئے سبھی کو حضرت امام حسینؓ کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے قربانی پیش کرنی ہوگی۔

یوم حسین 2024: نفرت، تقسیم اور جدید دور کی یزیدیت کے خلاف کشمیر سے کنیا کماری تک اتحاد (Etv bharat)

حسین ڈے کنونشن میں مقررین نے کہا کہ ملک کے موجودہ پیچیدہ صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ امام حسینؓ کے اخلاق، کردار و تعلیمات پر عمل کیا جائے اور بلا تفریق دین سبھی ملک کے باشندے پسماندہ، مظلوم و کمزور طبقات کے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور انہیں صبر کے ساتھ متحد کرتے ہوئے موجودہ دور کے یزید و راون جیسے ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں اور پیغام محبت و عدم تشدد کے ذریعے ملک مخالف طاقتوں کو شکست دیں۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "مشکل وقت میں، امام حسین کی تعلیمات ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ یوم حسین 2024 پر، مقررین نے قوم پر زور دیا کہ وہ پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے اٹھیں اور محبت اور عدم تشدد کے ذریعے انصاف کے لیے لڑیں"۔

بنگلور میں یوم حسین 2024 کا پیغام واضح ہے: ہمیں تقسیم کی قوتوں کا مقابلہ کرنے اور بھائی چارے اور رواداری سے جڑے معاشرے کی تعمیر کے لیے متحد ہونا چاہیے"۔ "بنگلور میں یوم حسین 2024 کے موقع پر رہنما فرقہ پرست قوتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم ایک منصفانہ اور ہمدرد معاشرے کی لڑائی میں امام حسین کی لازوال اقدار کی پیروی کریں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.