ETV Bharat / state

یونائٹیڈ مسلم فورم نے تلنگانہ میں کانگریس کی تائید کا اعلان کردیا - UMF support to Congress - UMF SUPPORT TO CONGRESS

UMF support to Congress in Telangana حیدرآباد یونائٹیڈ مسلم فورم کا اجلاس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر تلنگانہ میں حیدرآباد حلقہ سے مجلس مابقی 16 حلقوں سے کانگریس کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 10:03 PM IST

یونائٹیڈ مسلم فورم نے تلنگانہ میں کانگریس کی تائید کا اعلان کردیا (Etv Bharat)

حیدرآباد: یونائٹیڈ مسلم فورم کا ایک اہم اجلاس فورم کے صدر مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم کی صدارت میں خانقاہ حضرت شاہ خاموش نامیلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں جاری انتخابات کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرقہ پرستوں کو روکنے کے لئے حکمت عملی اختیار کرنے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیا الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری ) ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا محمدشفیق عالم خان جامعی ہوا ناسید مسعود حسین مجتبدی، مولانا مفتی مح عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد احسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی ، مولا نا میرفراست علی شطاری ، مولانا سید شیخین احمد قادری شطاری کامل پاشاد، جناب ایم اے ماجد ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی ، مولانا عبد الغفار خان سلامی، جناب بادشاہوگی الدین، جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر نظام الدین و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد منتقل طور پر طے پایا کہ حیدر آباد پارلیمانی حلقہ سے بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کو کامیاب کیا جائے ۔ ریاست تلنگانہ کے مابقی حلقوں میں فرقہ پرستوں کو روکنے کے لئے کانگریس کو کامیاب کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی کامیابی کو روکنے ضروری ہے کہ ریاست اور ملک میں انہیں روکنے کی صلاحیت رکھنے والوں کو ووٹ دیا جائے۔ مستقبل میں فسطائی طاقتوں کے ناپاک عزائم کو روکنا ضروری ہے۔ تلنگانہ میں جو حلقوں پر بی جے پی کے امکانات ہیں وہاں خاص طور پر انہیں روکنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

فورم کے اجلاس میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کے لئے شعور بیداری پر زور دیا گیا۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 13 مئی کو رائے دہی کے دن چھٹیاں نہ منائیں، کہیں 3 دن کی تفریح 5 سال کے لئے وبال جان نہ ہو جائے ، ووٹ ایک امانت بھی ہے اور شرعی حکم بھی ہے، ہر شہری اس حق سے اور استفادہ کرے۔ مساجد کے آئمہ و خطباء سے خواہش کی گئی کہ وہ جمعہ سے قبل ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ ملک کے موجودہ پر آشوب حالات کے با وجود بھی اگر ہم نہیں جاگیں گے تو پھر آخر کب جاگیں گے۔ اس لئے ہر شہری ووٹ ڈالنے کا اہتمام کرے اور ووٹر سلپ کو بھی محفوظ رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.