ETV Bharat / state

مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے قافلے پر حملہ - attack on Sanjeev Balyan convoy - ATTACK ON SANJEEV BALYAN CONVOY

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مرکزی وزیر و مظفر نگر لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے قافلے پر پتھراو کیا گیا۔ جس میں سات گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Sanjeev Balyan's convoy
Sanjeev Balyan's convoy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 9:17 AM IST

Updated : Mar 31, 2024, 2:28 PM IST

Sanjeev Balyan's convoy

مظفر نگر: مرکزی وزیر اور مظفر نگر لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سنجیو بالیان کے قافلے پر ہفتہ کی رات ان کی انتخابی مہم کے دوران حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق شرپسندوں کے ایک گروپ نے قافلے پر پتھراؤ کیا۔ تاہم بی جے پی لیڈر اس حملے میں محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

گاؤں کے ہی کچھ نوجوانوں نے پہلے سنجیو بالیان مردہ باد کے نعرے لگائے پھر بی جے پی مردہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ بڑھتے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے جب سنجیو بالیان اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہونے لگے تو ہنگامہ برپا کرنے والے نوجوانوں نے سنجیو بالیان کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کے قافلے پر پتھراؤ کیا جس میں بی جے پی کارکنوں کی 7 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مظفر نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ نارائن پرجاپتی نے بتایا کہ تقریباً 8:30 بجے انہیں کھٹولی پولیس سرکل کے تحت مدکرم پور گاؤں سے پتھراؤ کی اطلاع ملی۔ پرجاپتی نے مزید کہا کہ "گاؤں پہنچنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گاؤں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی جانب سے ایک جلسہ عام منعقد کیا جا رہا تھا، اس جلسہ عام کے دوران کچھ سماج دشمن عناصر کی جانب سے پہلے نعرے لگائے گئے اور پھر باہر کھڑی گاڑیوں کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا"۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر سدھیر سینی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتیں سنجیو بالیان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ مظفر نگر میں پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سنجیو بالیان پچھلے دو دنوں سے گھر گھر جا کر اپنے لوک سبھا حلقہ میں انتخابی میٹنگیں کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 31, 2024, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.