ETV Bharat / state

راجستھان: مبینہ لو جہاد اور تبدیلی مذہب کے الزام میں دو اساتذہ معطل - لو جہاد

Two Rajasthan school teachers suspended ریاست راجستھان کے کوٹہ ضلع میں ایک سرکاری اسکول کے دو ٹیچرز کو مبینہ لو جہاد اور تبدیلی مذہب کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔

Rajasthan school teachers
Rajasthan school teachers
author img

By ANI

Published : Feb 24, 2024, 11:35 AM IST

کوٹہ: راجستھان حکومت نے کوٹا ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے دو اساتذہ کو مذہب کی تبدیلی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور کالعدم شدت تنظیموں سے تعلق کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک اور استاد کو بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔

کوٹہ کے سنگوڑ بلاک کے ایک اسکول میں تعینات مرزا مجاہد اور فیروز خان کے طور پر شناخت کیے گئے اساتذہ کی معطلی کے احکامات جمعرات کی رات وزیر تعلیم کی ہدایات کے بعد جاری کیے گئے۔ یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب سرو ہندو سماج، سنگوڑ نے وزیر تعلیم کو ایک میمورنڈم بھیجا، جس میں الزام لگایا گیا کہ اسکول میں 2019 سے تبدیلی مذہب اور لو جہاد کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میمورنڈم میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ تین اساتذہ کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں اور ان کے پاکستانی گروپوں سے روابط ہیں۔

میمورنڈم میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی تھانہ سنگوڑ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ میمورنڈم میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایک ہندو لڑکی کو مسلم نوجوانوں نے اغوا کیا تھا اور اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس لڑکی کا نام اسکول کے ریکارڈ میں مسلمان کے طور پر درج ہے۔ دلاور نے جمعہ کو جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سنگوڑ کے کھجوری اوڈپور گاؤں کے ایک سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول میں تین اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ "ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ کوٹہ ضلع کے سنگوڑ پنچایت سمیتی کے کھجوری گاؤں میں سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک لڑکی کے ہندو ہونے کے باوجود اس کے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ میں اس کے مذہب کو 'اسلام' کے طور پر درج کیا گیا ہے، اسکول میں مذہب کی تبدیلی اور 'لو جہاد' کی سازش ہو رہی ہے، ہندو لڑکیوں کو نماز پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے''۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اساتذہ ان کارروائیوں میں ملوث پائے گئے تو ان تینوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ "جیسے ہی یہ بات میرے علم میں لائی گئی، میں نے تین اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں دو اساتذہ فیروز خان اور مرزا مجاہد کو معطل کر دیا گیا۔ انہیں بیکانیر بھیجا گیا ہے۔ میں تفصیلی تحقیقات کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کروں گا"۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.