ETV Bharat / state

نیوکلیئر بم کی دھمکی کے الزام میں دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر دو مسافر گرفتار - Delhi Bomb Threat - DELHI BOMB THREAT

IGI Airport Nuclear Bomb Threat: اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایٹمی بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ جس کے بعد دہلی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ دھمکی صرف دو مسافروں نے دی تھی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

two passengers arrested at igi airport delhi for threat of a nuclear bomb

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 12:54 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے آئی جی آئی (اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ) کو ایٹمی بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس کے بعد دہلی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس دھمکی کی جانکاری خود دہلی پولیس نے دی ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی ہائی کورٹ کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد سکیورٹی میں اضافہ

سارا معاملہ کیا ہے

پولیس نے بتایا ہے کہ 5 اپریل کو جب فلائٹ میں سوار مسافروں کی آئی جی آئی میں تلاشی لی جا رہی تھی تو دو مسافروں نے سکیورٹی عملہ کو دھمکی دی کہ ایئرپورٹ کو ایٹمی بم سے اڑا دیا جائے گا۔ اس دھمکی کے بعد ایئرپورٹ پر ہلچل مچ گئی اور دہلی پولیس کو چوکنا کردیا گیا۔

پولیس نے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں مسافروں کے خلاف سیکشن 182/505 (1)B کے تحت ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس دھمکی کے بعد دہلی پولیس کو چوکنا کردیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک بہت مصروف ہوائی اڈہ ہے اور یہ ملک کی راجدھانی دہلی کو دنیا کے کئی ممالک سے جوڑتا ہے۔ یہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر اپنی منزل کی طرف پرواز کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.