ETV Bharat / state

لکھنو میں اہل تشیع کے مابین دو عید، علماء کے اختلاف سے عوام میں کشمش - اہل تشیع کے مابین دو عید

دارالحکومت لکھنو میں شیعہ علماء کے مابین عید الفطر منانے کے تعلق سے اختلاف پایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب شہر اور اطراف میں اہل تشیع کے مابین دو عید منائی جائے گی۔

لکھنو میں اہل تشیع کے مابین دو عید ،علما کے اختلاف سے عوام میں کشمش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 4:04 PM IST

لکھنو میں اہل تشیع کے مابین دو عید ،علما کے اختلاف سے عوام میں کشمش

دارالحکومت لکھنو میں شیعہ علماء کے مابین عید الفطر منانے کے تعلق سے اختلاف پایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب شہر اور اطراف میں اہل تشیع کے مابین دو عید منائی جائے گی معروف شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نے اعلان کیا کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کارگل ضلع میں عید کا چاند دیکھا گیا جس سلسلے میں ایران کے معروف عالم دین آیت اللہ سیستانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی اور لکھنو میں واقع ان کے دفتر کے نمائندے نے اعلان کیا ہے، کہ پورے بھارت میں 10 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس لیے ہم عید الفطر کی نماز کے تعلق سے اعلان کر رہے ہیں کہ 10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

وہیں معروف شیعہ عالم دین کے صاحبزادے مولانا کلب سبطین نوری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کے کارگل ضلع کے علاوہ دیگر علاقوں میں چاند نہیں دیکھا گیا ہے۔ اتر پردیش بہار دہلی مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں چاند نہیں دیکھا گیا ہے جبکہ کیرلا جموں کشمیر اور کرناٹک میں اس کی تصدیق ہوئی ہے دیر شب تک 11 اپریل کو عید منانے کا اعلان ہو چکا تھا۔ لیکن حجتہ اللہ آیت اللہ سیستانی کے حوالے سے جو باتیں سامنے آئی اس سے واضح ہوتاہیکہ کہ آیت اللہ سیستانی صاحب نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں 10 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ لہذا ہم بھی ان کے ساتھ ہیں اور ہم بھی 10 اپریل کو عید الفطر منانے کا اعلان کرتے ہیں۔

وہیں معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی بات آیت اللہ سیستانی سے منسوب کی جا رہی ہے وہ بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ اگر حاکم وقت بھی ایک تاریخ کا اعلان کرے اور عوام کو اطمینان نہ ہو کہ چاند ہوا ہے یا نہیں ہوا ہے تو جب تک چاند کی تصدیق اور اطمینان نہ ہو اس وقت تک ایک تاریخ نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل بیان کیے ہیں جو موجودہ بیانات سے متضاد ہیں لہذا جموں و کشمیر کے کارگل میں دیکھا گیا چاند اتر پردیش بہار سمیت دیگر ریاستوں میں قابل اعتبار تصدیق نہیں ہے۔ چونکہ کارگل کا خطہ نہایت بلندی پر واقع ہے اور وہاں سے چاند بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن دیگر ریاستیں ہیں اس سے اس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا لہذا ہم اعلان کرتے ہیں کہ 11 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی اور لکھنو کے معروف اصفی مسجد بڑا امام باڑہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو ہوگی عید الفطر - EID UL FITR 2024

واضح رہے کہ علماء کے الگ الگ اعلانات سے ایک طرف جہاں عوام کشمکش کا شکار ہے وہیں علماء کے مابین بھی شدید اختلاف ہو چکے ہیں۔ کئی اضلاع میں تو اہل تشیع کے مابین 10 اپریل کو ہی عید منایا جا رہا ہے جبکہ کئی اضلاع میں 11 اپریل کوئی عید منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.