ETV Bharat / state

ممبئی ہورڈنگ حادثہ کیس: قصوروار کمپنی نے آئی پی ایس قیصر خالد کی بیوی کی کمپنی کو لاکھوں روپے ٹرانسفر کیے تھے - IPS Qaiser Khalids wife trapped - IPS QAISER KHALIDS WIFE TRAPPED

مئی کی 13 تاریخ پیر کے روز ممبئی کے مضافاتی علاقے گھاٹ کوپر میں بارش اور تیز ہواؤں کے درمیان ایک پیٹرول پمپ پر لوہے کا بڑا ہورڈنگ گرنے کے سبب 17 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ اب تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ آئی پی ایس افسر قیصر خالد کی بیوی کی کمپنی میں شریک پارٹنر محمد ارشد خان کے اکاؤنٹ میں قصوروار ہورڈنگ کمپنی نے لاکھوں روپئے ٹرانسفر کیے تھے۔

Transfer of lakhs of rupees from hoarding company to account of IPS officer Quaiser Khalid wife partner
آئی پی ایس افسر قیصر خالد کی زوجہ کے ساتھی کے کھاتے میں ہورڈنگ کمپنی سے لاکھوں روپیے ٹرانسفر (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 12:56 PM IST

آئی پی ایس افسر قیصر خالد کی زوجہ کے ساتھی کے کھاتے میں ہورڈنگ کمپنی سے لاکھوں روپیے ٹرانسفر (ETV Bharat Urdu)

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی گھاٹ کوپر ایسٹ کے علاقہ پنت نگر میں ہورڈنگ گرنے کے سبب 16 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 74 افراد زخمی ہو ئے تھے۔ اس معاملہ میں معلوم ہوا ہے کہ آئی پی ایس افسر قیصر خالد کی بیوی کی کمپنی میںشریک پارٹنر محمد ارشد خان کے کھاتے میں ہورڈنگ کمپنی کی جانب سے لاکھوں روپیے ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔ کرائم برانچ کے مطابق اس تحقیقات میں آئی پی ایس افسر کی بیوی کا ایک کاروباری ساتھی بھی شامل ہے۔ اس معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے جانچ میں پایا ہے کہ ہورڈنگ کی ملکیت والی کمپنی ایگو میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2021 سے 2022 کے درمیان 39 بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 10 مختلف بینک کھاتوں میں 46.5 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی ہے۔ یہ رقم مبینہ طور پر ارشد خان کو منتقل کر دی گئی۔ ارشد خان ممبئی کے گونڈی علاقے میں رہتا ہے اور قیصر خالد کا قریبی ہے۔

Transfer of lakhs of rupees from hoarding company to account of IPS officer Quaiser Khalid wife partner
ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا (ETV Bharat Urdu)

ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کیا ((ETV Bharat))

یہ بھی پڑھیں:

گھاٹ کوپر ہورڈنگ واقعہ: ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کر لیا - Ghatkopar hoarding incident

رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی) کے ریکارڈ تک رسائی سے پتہ چلتا ہے کہ ارشد خان آئی پی ایس افسر قیصر خالد کی اہلیہ سمانا قیصر خالد کے ساتھ مہاپارا گارمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں شریک ڈائریکٹر ہیں۔ قیصر خالد اس وقت گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے کمشنر تھے، جنہوں نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے بنا ٹینڈر جاری کیے ہی اس جان لیوا غیر قانونی ہورڈنگ کی اجازت دے دی۔ ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں کو 28 جون 2022 کو کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 13 مئی کو تیز آندھی اور بارش کے درمیان ہورڈنگ گرنے سے 17 افراد موت کے منہ میں چلے گئے چند دن بعد، یہ معلومات سامنے آئی کہ آئی پی ایس آفیسر خالد نے 19 دسمبر 2022 کو ایگو میڈیا کی ہورڈنگ کے لیے درخواست منظور کرنے والی فائل پر دستخط کیے تھے۔ 16 دسمبر 2022 کو ان کے ٹرانسفر آرڈر جاری ہونے کے بعد یہ اس عہدے پر کام کا آخری دن تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.