نئی دہلی: حج مشن 2024 کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ عازمین سے قسط وار رقم جمع کرائی جا رہیں ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد عازمین حج کی پروازوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد جب عازمین سعودی عرب میں پہنچتے ہیں تو انہیں معلومات کی کمی کے سبب کافی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی فاونڈیشن عازمین کو سعودی عرب میں ہی تربیت دینے کا کام انجام دیتی ہے۔ یہ کام وہ گذشتہ 28 برسوں سے مسلسل جاری ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی فاونڈیشن کے صدر بہجت نجمی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کیوں انہوں نے سعودی عرب میں عازمین کو تربیت دینے کا آغاز کیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سنہ 1995 میں جب وہ دبئی میں قیام پذیر تھے تبھی سے سعودی عرب میں یہ تربیت کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ اس وقت ہم نے اس بات کی ضرورت محسوس کی جو عازمین گاؤں دیہاتوں سے سفر حج پر آتے ہیں۔ انہیں زیادہ جانکاری نہیں ہوتی۔ ایسے میں ہمارا مقصد سب سے پہلے انہیں سعودی قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ انجانے میں ان قوانین کی خلاف ورزی نہ کر بیٹھیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: رمضان انسانیت اور ہمدردی کے کام انجام دینے کا سب سے بڑا مہینہ
بہجت نجمی نے واضح طور پر کہا کہ وہ نہ صرف بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش لے عازمین کو تربیت دیتے ہیں بلکہ ان کی کوشش دنیا کے تمام ممالک سے سفر حج پر آئے عازمین کو تربیت دینا ہوتا ہے اس کے لیے وہ سب سے پہلے ہوائی اڈے کا رخ کرتے ہیں اور وہاں پہنچنے والے عازمین کو تربیت دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر عازمین نادانی میں سعودی حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی ہوجاتی ہے جس کے سبب انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد سفارت خانوں کے دخل کے بعد ہی مسائل کو حل کیا جاتا ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ اسی لیے ہم اپنی طرف سے عازمین کو تربیت دیتے ہیں۔ ہماری انہیں کاوشوں کے سبب سعودی حکومت بھی ہمارے کام کو سراہتی ہے۔