مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ میں پہنچے منگل پیٹھ بازار کے دکانداروں نے بتایا کہ میرٹھ روڈ پر نمائشی گراؤنڈ میں گزشتہ کئی برسوں سے منگل کے روز پیٹھ بازار لگایا جاتا ہے ۔منگل بازار نمائش گراؤنڈ کے ٹھیکے کی بولی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیدار دکانداروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرتے ہیں ۔گزشتہ تین برسوں سے بار بار دکانداروں سے جھگڑتے ہیں۔وہ غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں اس سے سڑک کنارے دکانیں لگانے والے تاجروں کو پریشان کیا جاتا ہے۔اس سے قبل ضلع مجسٹریٹ اور پچھلی حکومت نے ٹھیکہ نظام کو بند کر دیا تھا۔
اب تو حکومت سڑکوں پر بیٹھنے والے تاجروں اور اسٹریٹ ویندرز کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ لہٰذا یہ ٹھیکہ منسوخ کیا جائے یا کم از کم سرکل ریٹ پر ٹھیکہ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر میں ٹاور سے قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
انہوں نے کہاکہ مسئلہ حل کیا جائے تا کہ ہمیں بھی راحت مل سکے،چونکہ منگل بازار میں شینکڑوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیںجس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ اس لیے ہماری گزارش ہے کہ بلدیہ کی جانب سے پانی اور پبلک ٹوائلٹس کا انتظام کیا جائے۔ مطالبات کو لے کر اج ہم نے ضلع کلیکٹڈ پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم پیش کیا ہے۔