ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن - lok sabha elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

لوک سبھا انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو سات مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

lok sabha elections 2024
lok sabha elections 2024
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 12:29 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھ لوک سبھا حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام آج مکمل ہو جائے گا۔ اب تک کل 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پہلے مرحلے میں سیدھی، شہڈول، جبل پور، منڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑہ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جا رہے ہیں۔ منگل کی شام تک ان نشستوں کے لیے 49 امیدواروں نے 64 کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ ان علاقوں میں 20 مارچ کو الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوا۔ ان چھ لوک سبھا حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ 28 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:

لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے 45 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی - Lok Sabha Elections 2024

بی جے پی کی پانچوی فہرست جاری، کنگنا رناوت کو منڈی سیٹ سے ٹکٹ - Lok Sabha Polls

لوک سبھا انتخابات 2024: بی ایس پی نے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی - Bsp Candidates List

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے لوک سبھا انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو سات مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ ملک بھر میں حکمراں پارٹی بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں دوسری جانب سے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن کی تقریبا سبھی پارٹیوں نے اتحاد کیا جس کو انڈیا الائنس کا نام دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.