ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں ممتا کا دبدبہ برقرار، اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی - Lok Sabha Election Results 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 2:27 PM IST

TMC Supporters Start Celebration: مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس نے 42 میں سے 31 سیٹوں پر واضح برتری حاصل کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی شکست کو یقینی بنا دیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی جیت پر پارٹی کارکنان نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مغربی بنگال میں ممتا کا دبدبہ برقرار،اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی
مغربی بنگال میں ممتا کا دبدبہ برقرار،اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی (etv bharat)

کولکاتا: جوں جوں ووٹوں کی گنتی آگے بڑھ رہی ہے توں توں نتائج کی تصویر واضح ہوتی جا رہی ہے۔ترنمول کانگریس نے 2019 کی تلخ یادوں کو فراموش کرتے ہوئے 42 سیٹوں میں 31 سیٹوں پر اپنی جیت کو یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہے۔بی جے پی فی الحال نو سٹوں پر آگے ہے۔کانگریس کو ایک سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔

سی پی آئی ایم کے لئے بری خبر ہے۔لوک اسمبلی انتخابات کی طرح پارلیمانی الیکشن میں بھی کھاتہ کھولتا نظر آ رہا ہے۔دوسری طرف مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کارکنان نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ترنمول کانگریس کے کارکنان نے سبز عبیر کے ساتھ خوشی جشن منا رہئ ہیں۔

کولکاتا کے کالی گھاٹ میں واقع ترنمول کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے سامنے رہنماوں اور حامیوں کے اکھٹا ہونے کا سلسلہ شروع گیا ہے۔ سڑکوں پر فتح جلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔مغربی بنگال کی عوام نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا۔عام لوگوں نے ایگزٹ پول کو لے کر میڈیا ہاوسز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اس وقت مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ترنمولکانگریس کے امیدوار حاجی نورالاسلام نے ساڑھے تین لاکھ ووٹوں کی برتری کے ساتھ اپنی جیت کو یقینی بنالی ہے۔اس کے علاوہ ابھیشیک بنرجی کو ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ کولکاتا جنوب مالا رائے کو ایک لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت، آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی اتحاد حکومت سازی کے لیے تیار

دوسری طرف13 راونڈ کی گنتی کے بعد بی جے پی کے سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش ترنمول کانگریس کے امیدوار کیرتی آزاد کے خلاف تقریبا75 ہزار ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.