ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما گرفتار - ترنمول کانگریس کے رہنما گرفتار

Arabul Islam Arrested جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما عرب الاسلام کو مختلف معاملات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ٹی ایم سی کرہنما کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما گرفتار
ترنمول کانگریس کے رہنما گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 4:53 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما گرفتار

جنوبی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاشی پور تھانہ علاقے سے پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنما عرب الاسلام کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

عرب الاسلام کی یہ پہلی گرفتاری نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی ریاستی پولیس کئی بار حکمراں جماعت کے اس لیڈر کو گرفتار کر چکی ہے۔ عرب الاسلام کے خلاف متعدد الزامات ہیں۔

لیکن فی الحال کولکتہ پولیس کے اعلیٰ حکام اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ لال بازار کے ذرائع موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

دوسری طرف ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ٹی سی ایم پر تنقید شروع کردی ہے۔آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ عرب الاسلام کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ کے دوسرے رہنماوں کو بھی گرفتاری عمل میں آنی چاہئے۔چند لوگوں کی وجہ سے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں دہشت کا ماحول ہے۔انہوں نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا-

یہ بھی پڑھیں:شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر گائوں کی خواتین سڑکوں پر

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سجن چکرورتی نے کہاکہ عرب الاسلام کی گرفتاری کی خبر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ترنمول کانگریس کے ان ہی رہنماوں کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی وجہ سے عام لوگ ترنمول کانگریس سے ناراض ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.