رمضان کے آخری ایام میں لوگ عید کی خریداری کرنے کے لیے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔ مرادآباد کے بازاروں میں بھی ہر سو خریداروں کی بھیڑ نظر آ رہی ہے لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خریداری کرنے کے لیے بازاروں میں جا کربازاروں کی رونق میں چار چاند لگارہے ہیں۔ چاروں طرف عید کی خوشیاں ہی خوشیاں نظر آ رہی ہیں۔ بچے مرد خواتین سبھی اپنی من پسند اور ضروری چیزوں کی خریداری کر رہے ہیں۔
مرادآباد کی منڈی چوک ٹاؤن ہال اور پکا باغ کے بازاروں کی دکانیں گاہکوں سے پر نور نظر آ رہے ہیں۔خواتین اپنے اور بچوں کے لیے چپل اور جوتیاں خرید رہی ہیں تو کہیں چوڑیوں کی خریداری کی جا رہی ہے اور کپڑوں کی دکانوں پر بھی گاہکوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔
کچھ خریداروں کے مطابق بازار میں بھیڑ بہت ہے اس وجہ سے ان کو خریداری میں مشکلات پیش آ رہی ہے۔ مگر پھر بھی عید کو لے کر ان میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے اور وہ اپنی خریداری کو انجام دے رہے ہیں تو وہیں کپڑوں کی خریداری کر رہی خواتین کے مطابق اس مرتبہ جدید فیشن کے کپڑے بازار میں دستیاب ہیں۔ جس میں خصوصی طور پر وہ پاکستانی پیٹرن کے سوٹ کا ذکر کرتی ہیں اور وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ اس کے علاوہ بھی اور بہت سارے ڈیزائن بازار میں مہیا ہیں۔
ٹاؤن ہال پر واقع چوڑی والی گلی کے ایک دکاندار کے مطابق اس اس مرتبہ بھیڑ تو ہے مگر خریدار کم ہیں اس کی وجہ وہ اسکول کا نیا سیشن بتاتے ہیں کیونکہ نیا سیشن شروع ہو چکا ہے اور والدین کا دھیان بچوں کی پڑھائی کی طرف ہے مگر اس کے برعکس کچھ دکاندار خریداری کو اچھا بتا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: پاکستان سمیت عرب ممالک میں آج عید الفطر - Eid Ul Fitr 2024
ان کے مطابق بہت ہی اچھے ماحول میں خریداری کی جا رہی ہے گاہک لگاتار بازار میں آ رہے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ کپڑوں کے دکاندار بتاتے ہیں کہ اس مرتبہ کئی طرح کے جدید فیشن بازار میں موجود ہیں جس میں کاٹن کے کپڑوں کی زیادہ مانگ ہے اس کے علاوہ پاکستانی پیٹرن کے کپڑوں کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔